خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 657 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 657

خطبات طاہر جلد ۸ 657 خطبه جمعه ۶ اکتوبر ۱۹۸۹ء ج اور یہ فرما دیا کہ لڑائی میں دھو کے اور فریب سے کام لو ،لڑائی میں ایسے ہی ہوا کرتا ہے۔بعض نادانوں نے تو یہ مجھ لیا کہ واقعہ یہی تعلیم تھی اور بعض علماء نے اس کا دفاع فرمایا اور کہا کہ ہرگز ی تعلیم نہیں تھی اس کا اور مطلب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی مناظروں میں جس حکمت عملی سے کام لیا ہے وہ یہی خدعہ ہے مگر اس خدعہ کو سمجھنا چاہئے۔آنحضرت ﷺ کوئی بھی ایسا کلام نہیں فرماتے تھے جس کی بنیاد قرآن میں نہ ہو۔چنانچہ قرآن کریم نے اس لفظ خدعہ کی تفصیل فرما دی ہے۔اور اسی طرف آنحضرت ﷺ کا اشارہ تھا جسے نہ سمجھنے کے نتیجے میں غیروں نے بھی ٹھو کر کھائی اور اپنوں نے بھی غلطی کی یعنی بعض اپنوں نے بھی۔قرآن کریم فرماتا ہے يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمُ (البقره: ١٠ ) وه اللہ تعالیٰ سے خدعہ کرتے ہیں اور يُخْدِعُونَ اللہ کا مطلب ہے اللہ بھی ان سے خدعہ کرتا ہے۔یقاتلون میں جس طرح ایک فریق نہیں ہوا کرتا بلکہ دوفریق ہوتے ہیں اور دونوں پر قتل کا عمل صادق آتا ہے۔اسی طرح لفظ خدعہ کا تعلق یہاں صرف غیروں سے نہیں بنتا بلکہ خدا سے بھی بن جاتا ہے۔يُخْدِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وہ مخادع کر رہے ہیں یعنی دونوں طرف سے خدعہ ہو رہا ہے۔منافقین خدا سے بھی خدعہ کر رہے ہیں اور مومنوں سے بھی خدعہ کر رہے ہیں اسی طرح خدا منافقین سے بھی خدعہ کر رہا ہے اور مومن بھی منافقین سے خدعہ کر رہے ہیں۔اب یہ وہ خدعہ ہے جس کا ذکر آنحضرت ﷺ نے فرمایا الحرب خدعة جب لڑائی ہوتی ہے تو پھر خدعہ سے کام لینا پڑتا ہے۔تو کیا خدا فریب کر رہا ہوتا ہے، خدا جھوٹ بول رہا ہوتا ہے؟ نعوذ باللہ من ذالک۔خدا مکر سے کام لے رہا ہوتا ہے؟ ہر گز نہیں۔اس خدعہ کو سمجھنا چاہئے۔وہ خدعہ جو خدا کرتا ہے وہ اوّل تو خدعہ کے جواب میں ہوتا ہے یعنی فریب کے جواب میں اور دھو کے کے جواب میں۔وہ مومن اسی طرح کا جو خدعہ کرتے ہیں وہ بھی خدا کے اس خدعہ کے تابع ایک جوابی کارروائی کرتے ہیں اور یہ جوابی کارروائی جھوٹ اور فریب سے پاک ہوتی ہے لیکن دشمن کے کو اس پر الٹادینا اس جوابی کارروائی کی روح ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے جو منافقین سے خدعہ کیا اس کی تشریح قرآن کریم میں بہت سی جگہ پر ملتی ہے۔مطلب یہ ہے اس کا یہاں بھی فرما ديا في قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا یہ خدعہ تھا۔ان کے دل میں خدعه لا ج