خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 59

خطبات طاہر جلد ۸ 59 خطبہ جمعہ ۲۷ / جنوری ۱۹۸۹ء بہت سے لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو حیران رہ گئے ہیں دیکھ کر کہ جماعت احمد یہ کتنے عظیم کام کر رہی ہے۔ایک میٹر سے ملاقات کے لئے گیا تو اُس میئر نے بھی کہا کہ میں نے تو وہ نمائش دیکھی تو مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ آپ کی جماعت ہے کیا چیز۔حیران رہ گیا یہ دیکھ کر کہ کس طرح اعزازی خدمت کے طور پر طلوعی (Voluntarily) خدمت کے طور پر آپ نے کتنے عظیم الشان کام کئے ہوئے ہیں۔ایسی نمائشوں میں ہمارے پرانے زمانے سے لے کر اب تک کے وقار عمل کی تصویریں بھی ہوں گی۔کس طرح بڑے چھوٹے مل کر مسجد میں بنارہے ہیں، دوسرے مخلوق خدا کی خدمت کے رفاہ عامہ کے کام کر رہے ہیں۔پرانے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے لے کر آج تک کے زمانے کی احمد یہ تاریخ تصویری زبان میں دہرائی جائے گی۔شہداء کی تصویریں ہوں گی، مظالم کی مختلف صورتوں کی تصویریں ہوں گی، اتنی دلچسپ نمائش ہے اور اتنی وسیع ہے کہ اس کے چھوٹے چھوٹے نمونے بھی جب کوئی دیکھتا ہے تو غیر معمولی طور پر متاثر ہوتا ہے۔اب جس رنگ میں ہم نے احمدیت پر مظالم کو تصویری زبان میں گزشتہ جلسہ سالانہ پر یہاں دکھایا تھا وہ تو ابھی ایک چھوٹی سی شکل تھی اب اُس کو ہم مکمل کر کے زیادہ وسیع صورت میں دنیا میں پیش کرنے والے ہیں انشاء اللہ۔وہاں اُس نمائش سے جو لوگ گزرے کچھ مقامی میئر تھے کچھ باہر سے دوسرے آنے والے تھے اُن کے متعلق پتا چلا کہ ہنستے ہنستے داخل ہوتے تھے روتے روتے نکلتے تھے اور بعضوں نے ایسے زبر دست اس پر تاثرات لکھے ہیں کہ ہم سُنا کرتے تھے، یہ باتیں ہمیں بھی پہنچتی تھیں کہ کبھی ریڈیو پر کبھی اخبارات میں لیکن جو آنکھوں سے ہم نے یہ تصویر میں دیکھی ہیں جو اس کا گہرا دل پر اثر پڑا ہے اس کو ہم فراموش نہیں کر سکتے۔جماعت احمدیہ کی جو قربانیاں ہیں ان کی جزا تو خدا دے گالیکن حصول جزا کے لئے کچھ طریقے بھی تو اختیار کئے جاتے ہیں۔اس کی آخرت کی جزا تو آخرت میں ملے گی دنیا میں بھی اگر ہم کچھ کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ اس کی روحانی جزاء ہمیں یہاں بھی عطا فرمائے گا اور ان شہداء کے خون کے ہر قطرے کی قیمت ہم وصول کریں گے۔اس مقدس خون کا ایک قطرہ ضائع نہیں جانے دیں گے۔ایک ایک خراش جو اسیران راہ مولیٰ کو آئی ہے اُس خراش سے ہم ملکوں ملکوں میں پھول کھلائیں گے۔ان کی قربانیوں کی تحریریں ہیں جن سے ایسی تصویر میں اُبھری ہیں اللہ تعالیٰ کے