خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 626
خطبات طاہر جلد ۸ 626 خطبه جمعه ۲۲ / ستمبر ۱۹۸۹ء جوڑنے کے نتیجے میں یہ حسن پیدا کریں۔ایسی صورت میں آپ کا یہ حسن گہرا ہوگا اور دائمی ہوگا۔کسی سطحی کردار سے تعلق نہیں رکھے گا۔ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ آپ کی نصرت فرمائے گا ، آپ مدد کرے گا اور آپ جوں جوں باخدا بننے شروع ہو جائیں گے خدائی تقدیر آپ کو خدا نما بنانا شروع کر دے گی۔خدا نمائی کی منزل با خدا بننے کے بعد آیا کرتی ہے۔خدا نمائی کی منزل میں پھر اعجاز شامل ہو جاتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت شامل ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی روحانی عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔آج بھی جب میں آ رہا تھا تو سفر کے دوران ڈاک دیکھنے کی توفیق ملی جو کل لندن سے پہنچی تھی۔ساری ڈاک تو ناممکن تھا دیکھنا مگر جس حد تک مجھے موقع ملا میں نے دیکھا، اس میں مختلف ممالک سے بہت ہی دلچسپ خطوط ملے ہیں ان میں ایک خط ایک بڑی قوم کے سربراہ کے متعلق تھا۔وہ جماعت احمدیہ سے آشنا تو تھے مگر کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن وہ ایک بہت بڑی مضبوط قوم کے سر براہ ہیں ان کی لمبے عرصے سے یہ خواہش تھی کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہولیکن باوجود اس کے کہ ہر قسم کے علاج بھی انہوں نے کروائے ، بڑے بڑے پیروں فقیروں کے پاس بھی گئے لیکن ان کی یہ آرزو بر نہ آئی۔یہاں تک کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ شاید میں چھوٹی عمر کی عورت سے شادی کروں تو میری تمنا پوری ہو جائے اس پر کسی نے ان کو کہا کہ ایک اور رستہ بھی آپ آزما کر دیکھ لیں۔جماعت احمدیہ کے امام کو دعا کا خط لکھیں اور اپنے ہاتھ سے لکھیں اور سنجیدگی سے پورے خلوص کے ساتھ لکھیں کہ میں نے سُنا ہے کہ آپ کی دُعائیں قبول ہوتی ہیں اس لئے آپ میرے لئے دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایک بیٹا عطا فرمائے اور ایسی صورت میں میں یہ عہد کرتا ہوں کہ ہمیشہ جماعت احمدیہ کے لئے اپنے دل میں ایک محبت کا گوشہ رکھوں گا۔یہ تو نہیں کہا کہ میں ایمان لے آؤں گا لیکن یہ کہ میں بہت ہی خدمت کا تعلق رکھوں گا۔انہوں نے جو خط کے ذریعہ مجھے اطلاع دی وہ حیرت انگیز ہے۔بالعموم میں تو یہی کہا کرتا ہوں کہ میں دعا کروں گا اللہ تعالیٰ فضل فرمائے لیکن بعض دفعہ خدا دعا میں ایسی حالت پیدا کر دیتا ہے کہ دُعا کرنے کی بجائے اُسے خوشخبری دے دیتا ہوں اور یہ بسا اوقات سوچی سمجھی تدبیر کے مطابق نہیں بلکہ خود بخود ہو جاتا ہے چنانچہ ان کو میں نے لکھا انہوں نے جو مجھے حوالہ بھیجا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک بیٹا عطا فرمائے گا اس کا نام اعجاز احمد رکھنا۔چنانچہ یہ خط ملنے کے بعد اُسی حمل