خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 58
خطبات طاہر جلد ۸ 58 خطبہ جمعہ ۲۷ / جنوری ۱۹۸۹ء جب آپ بیٹھ کر تفصیل سے اس چھوٹے سے کام پر غور کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بڑی محنت سے مختلف شہروں سے مختلف قسم کے بڑی عمر کے چھوٹی عمر کے احمدی مخلص بلوانے پڑیں گے ان سے وقت طے کرنا ہو گا کہ تمہارے شہر میں کب یہ نمائش پہنچے اور اس عرصے کے لئے تمہارے شہر کے کتنے نمائندے ہیں جو ہمارے پاس آکر کام سیکھیں گے اور مرکزی نمائش میں آ کر وہ دیکھیں گے کہ کس طرح کام چلایا جاتا ہے۔اس کام کے لئے بھی بڑا وقت چاہئے اور محنت چاہئے۔تو انتظامی پہلوؤں سے مجھے فکر پیدا ہورہا ہے کہ جس قسم کی توجہ کی ضرورت تھی ابھی تک پوری توجہ نہیں دی گئی۔علاوہ ازیں نمائش کے سلسلہ میں ہی ہر احمدی کو ابھی سے اپنے دوستوں کو ذہنی طور پر آمادہ کرنا چاہئے کہ جماعت احمدیہ کی ایک عالمگیر نمائش ہونے والی ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ تمہارے لئے یہ دلچسپی کا اور علم میں اضافے کا موجب بنے گی۔تم ہمارے ساتھ چلنا اور اُس کے ساتھ وقت طے کریں اور اپنا پروگرام سال بھر کا بنائیں کہ کتنی دفعہ آپ کتنے دوستوں کو لے کر ایسی نمائشوں میں پہنچ سکتے ہیں تا کہ کروڑ ہا بندگان خدا ایسے ہوں جن تک احمدیت کا پیغام تصویری زبان میں اور چارٹس کی زبان میں اور دوسرے ایسے انداز میں پہنچے جو انسانی فطرت پر زیادہ گہرا اثر کرتا ہے۔وہاں ویڈیوز بھی چلائی جارہی ہوں گی مختلف قسم کی ، وہاں سلائیڈ بھی دکھائی جارہی ہوں گی ، وہاں مختلف دلچپسی کا لٹریچر بھی موجود ہوگا جو مفت بھی ہوگا قیمتا دینے کے لئے بھی ہوگا۔غرضیکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی اس نمائش میں جائے گا اُس پر اُس کا انشاء اللہ تعالیٰ بہت ہی گہرا اثر پڑے گا۔ماریشس میں جماعت نے ریہرسل کے طور پر ایسی نمائش ایک جگہ لگائی اور یہ جماعت ماریشس کا بہت بڑا کارنامہ تھا۔ماریشس کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی طور پر مستعد ہے اور جب کوئی ہدایت دی جاتی ہے فوری طور پر جماعت اُس میں ہمہ تن مصروف ہو جاتی ہے یعنی اُس کی تعمیل میں۔چنانچہ یہ بڑا عمدہ خیال تھا کہ ہم پہلے یہ ریہرسل تو کر کے دیکھیں کہ نمائش کیسی ہوگی؟ باوجود اس کے کہ اُس نمائش کا جو اس سال کے لئے لگانی مقصود ہے شاید دسواں حصہ بھی اُن کے پاس موجود نہیں تھا یعنی اُن اشیاء کا ، اُن کتب کا ، اُن چارٹس کا ، اُن تصاویر کا بلکہ میرا خیال ہے پانچواں حصہ بھی نہیں ہوگا۔لیکن اُس کے باوجود انہوں نے ایک میٹر سے اجازت لے کر ٹاؤن ہال میں یہ نمائش لگائی۔جب میں وہاں گیا اور ایک موقع پر جب اُس علاقے کے معززین کی دعوت کی گئی تھی تو وہاں