خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 621 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 621

خطبات طاہر جلد ۸ 621 خطبه جمعه ۲۲ / ستمبر ۱۹۸۹ء سکینڈے نیویا کی مذہب سے عدم دلچسپی کا یہی علاج ہے کہ سارے احمدی باخدا اور پھر خدا نما وجود بن جائیں (خطبه جمعه فرموده ۲۲ /ستمبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت النور ناروے) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: امسال مجھے خدا تعالیٰ نے پھر ناروے کی جماعت میں آنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور یہ سفر خصوصیت کے ساتھ صد سالہ جو بلی کے ضمن میں منائے جانے والے جشن تشکر کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس سال مجھے خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ دنیا بھر کی بہت سی جماعتوں کے دورے کی توفیق عطا ہوئی اور ہر جگہ میں نے جماعت کے اندر ایک نیا ولولہ اور نئی زندگی پائی اور صرف جماعت ہی کے اندر نہیں بلکہ اردگرد کے ماحول میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے جماعت کے حق میں میلان پیدا فرمائے اور اس کے نتیجے میں کوئی ایسا سفر کسی ایک ملک کا بھی نہیں جس کے متعلق میں کامل یقین کے ساتھ یہ کہہ نہ سکوں کہ خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے جماعت ہی کے اندر نہیں بلکہ جماعت کے باہر بھی تائید کی ہوائیں چلائی تھیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ یہی حال اس ناروے کے دورے کا بھی ہو گا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس سفر کے بھی انشاء اللہ بہت عمدہ اور دیر پا نتائج ظاہر ہوں گے۔گزشتہ ممالک میں جہاں بھی سفر کی توفیق ملی وہاں سے متعد د خطوط مسلسل موصول ہو رہے ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ خدا کے فضل سے سفر کے اختتام کے بعد بھی لوگوں کی توجہ غیر معمولی طور پر جماعت میں بڑھتی چلی جارہی ہے اور اس کے بہت سے نیک پھل نصیب ہورہے ہیں۔جہاں تک ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کا تعلق ہے جماعت کو یہاں آئے ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور