خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 57

خطبات طاہر جلد ۸ 57 خطبہ جمعہ ۲۷ / جنوری ۱۹۸۹ء بلکہ اگر یہ بتایا ہے کہ لائبریریوں میں ، ریسپشنز (Receptions) میں جدید ملکوں میں جس طرح تصویروں کی نمائش کی جاتی ہے۔درمیان میں ایک گھومنے والا فرنیچر کچھ ہوتا ہے جس کا نام مجھے پتا نہیں کیا کہلاتا ہے لیکن وہ ایک ایسا آلہ ہے جس کے اردگر دو تصویر میں کارڈوں کے اوپر لگادی جاتی ہیں جو بڑے بڑے کارڈز ہوتے ہیں اور ان کو آپ گھما کر تو جس طرح چاہیں جو چاہیں تصویر مزے سے دیکھیں جتنا چاہیں اس پر وقت لگا ئیں۔وہ تصویر میں اگر دیوار پر لمبی لگائی جائیں تو بہت زیادہ جگہ گھیریں گی لیکن اگر عین مرکز میں جس طرح تولیہ لٹکانے والی چیزیں ہوا کرتی تھیں ہمارے زمانے میں یا ہیٹ لٹکانے کے لئے ریسپشن ہال میں انگلستان میں رواج ہوا کرتا تھا۔اس قسم کی چیز ہے لیکن ذرہ اس میں فرق ہے جس میں گھومنے والے تختے سے لگے ہوتے ہیں۔تو ان تختوں پہ کس طرح تصویر میں سجانی ہیں اس کے نمونے بنا کر یہ بھجوائیں گے جماعتوں کو جو میرا خیال ہے آج کل میں ایک دو دن کے اندر انشاء اللہ تعالیٰ یہ کام مکمل ہو جائے گا۔تو انتظامیہ کا جہاں تک تعلق ہے ہدایات پوری یا پہنچادی گئی ہیں بعض حصوں میں یا پہنچائی جارہی ہیں اور یہ کام میں امید رکھتا ہوں کہ فروری کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔بہت سی بنی بنائی چیزیں جماعتوں کو مہیا ہو جائیں گی۔اب ان کو لگانا کہاں ہے؟ کس طرح سلیقے سے لگانا ہے؟ ان کی حفاظت کا کیا انتظام کرنا ہے؟ کون منتظم وہاں کیا فرائض سرانجام دیں گے؟ کس طرح ان نمائشوں میں احباب کو دعوت دی جائے گی ؟ یہ سارے تفصیلی کام ہیں جو بہت ہی محنت طلب ہیں اور یہ چیزیں پہنچنے سے پہلے ان کی تیاریاں ہونی ضروری ہیں۔کچھ کام ۲۳ مارچ اور اس کے بعد شروع ہوں گے ان کے لئے بھی پہلے تیاری کریں مثلاً یہ جو نمائشیں ہیں یہ بڑے ممالک میں اگر صرف ایک نمائش ایک شہر میں لگائی جائے تو کافی نہیں ہو سکتی۔اس لئے ابھی سے ایسے انتظام کرنے ہوں گے کہ کچھ عرصہ ایک شہر میں نمائش لگے بعد میں اس ساری نمائش کو سمیٹ کر کسی اور شہر میں جہاں ہال یا سکول کی عمارت بعض جگہیں کرائے پر لی جاسکتی ہیں یا احمد یہ ہاسپیٹلز یا احمد یہ سکولز میں جگہیں مقرر کی جاسکتی ہیں ان میں منتقل کیا جائے اور پھر ایسا فرنیچر کم سے کم وہاں ضرور مہیا کیا جائے جو ایسی نمائشوں کے لئے ضروری ہوگا ، پھر ایسے ماہرین تیار کئے جائیں جو دوران سال نمائش کے ساتھ گھو میں۔اب ایسے ماہرین تیار کرنے کوئی معمولی بات نہیں کیونکہ بہت سے ایسے احمدی احباب ہیں جو چند دن کا وقت تو دے سکتے ہیں۔سارا سال کا وقت نہیں دے سکتے۔اس لئے