خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 607 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 607

خطبات طاہر جلدے 607 خطبه جمعه ۱۵ر ستمبر ۱۹۸۹ء تقدیر الہی کا انسانی تدبیر اور دعا سے تعلق خدا تعالیٰ کے وجود کی وسعتوں کو جاننے کی کوشش کریں (خطبه جمعه فرموده ۱۵ ستمبر ۱۹۸۹ء بمقام ناصر باغ فرینکفرٹ جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔چند دن پہلے مجھے نن سپیٹ ہالینڈ میں جماعت احمدیہ ہالینڈ کو ان کے سالانہ جلسے میں خطاب کرنے کی توفیق ملی اس ضمن میں کہ آئندہ صدی کے لئے اور خصوصیت سے اس سال کے بقیہ حصے میں جماعت احمدیہ کو کیا کرنا چاہیئے میں نے ایک مضمون کی تمہید وہاں باندھی تھی۔وہ مضمون تو آپ کیسٹس کی صورت میں مہیا ہو گا تو سن سکیں گے۔اس کا مختصر تعارف یہ ہے کہ اس موقع پر میں نے تین بنیادی ایسے اسباب کا ذکر کیا جو جماعت احمدیہ کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہیں اور جن کے باہمی تعلق کو سمجھنا بہت ضروری ہے اور وہ تین اہم اسباب جو قوموں کی ترقی کے لئے نہایت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ ہیں تقدیر الہی اور انسانی تدبیر اور دعا۔ان تینوں کے درمیان کیا باہمی رشتہ ہے۔کس کو کس پر فوقیت حاصل ہے اور کیسے مومن اس نظام کو اور ان کے باہمی تعلقات کو سمجھ کر اپنے لئے نہایت ہی عمدہ اور مفید لائحہ عمل تجویز کر سکتا ہے۔دعا کے ضمن میں میں نے یہ بھی بتایا کہ دعا کی قبولیت کے لئے انسانی اعمال کو بہت گہرا دخل۔ہے اور اعمال میں سے وہ حصہ اعمال جن کا خدا تعالیٰ کی طرف بڑھنے سے تعلق ہے۔جب تک کسی کے ساتھ کوئی دوستی کا تعلق قائم نہ ہو اس وقت تک وہ اس کی آواز پر لبیک نہیں کہتا۔آواز پر لبیک کہنے کے لئے گہرے رشتے ہونے ضروری ہیں اور جتنا زیادہ یہ رشتہ گہرا ہو گا اتنا ہی زیادہ طبعی جوش کے