خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 606 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 606

خطبات طاہر جلد ۸ 606 خطبہ جمعہ ۸ ستمبر ۱۹۸۹ء استغفار کرتے ہوئے اس مضمون کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کریں اور دلنشین کریں اور اپنے کردار میں ایک پاکیزہ تبدیلی پیدا کریں تا کہ آپ کی یہ پاکیزہ تبدیلی اگلی نسلوں کی اصلاح اور ان کی روحانی ترقی کے لئے کھاد کا کام دے اور بنیادوں کا کام دیں جن پر عظیم عمارتیں تعمیر ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا۔آج ہم ایک سفر پر روانہ ہونے والے ہیں اس لئے احباب دعا میں بھی یادرکھیں اور سفر کے پیش نظر جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی جمع ہوگی۔