خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 605 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 605

خطبات طاہر جلد ۸ 605 خطبہ جمعہ ۸/ستمبر ۱۹۸۹ء باتیں کریں تو قعر مذلت کی طرف بڑھتی چلی جارہی ہے۔تو جماعت احمدیہ کو اگلی نسلوں کے کردار کی تعمیر میں اس اصول کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا ورنہ وہ ہمیشہ دھو کے میں مبتلا رہیں گے اور اگلی نسلوں سے ان کا اختیار جاتا رہے گا۔وہ ان کی باتیں نہیں مانیں گے۔خصوصاً واقفین نو کے بچوں پر بہت ہی گہری ذمہ داری آجاتی ہے۔یہ پانچ ہزار یا زائد بچے جتنے بھی اس دور میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے اگلی دنیا سنبھالنی ہے۔اگلی نسلوں کی تربیت کرنی ہے۔نئے قوموں کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑے بڑے مقابلے کرنے والے لوگ ہیں۔بڑے بڑے معرکے سر کرنے ہیں۔آپ اگر اس مضمون کو بھول کر عام غفلت کی حالت میں اپنی سابقہ زندگی بسر کرتے چلے جائیں گے تو آئندہ پیدا ہونے والے واقفین پر آپ کے بداثرت مترتب ہو جائیں گے اور پھر جماعت جتنا بھی کوشش کرے گی ان کی ویسی اصلاح نہیں کر سکتی۔میں نے دیکھا ہے جامعہ میں جو بد عادتوں والے بچے آتے ہیں لاکھ زور ماریں استادان کی بد عادتیں کچھ نہ کچھ مدہم پڑ جاتی ہیں مگر مٹتی نہیں۔بد عادت کو مٹانا بہت مشکل کام ہے۔ہاں اندرونی طور پر بعض لوگوں میں ایک دم تقویٰ کی حالت پیدا ہو جاتی ہے خدا کا خوف پیدا ہو جاتا ہے وہ پھر اس اندرونی طاقت کے ذریعے خدا کے فضل سے اپنی ساری بدیوں کو اتار پھینکتے ہیں لیکن اس کو انقلاب کہا جاتا ہے۔میں اس وقت ایسے انقلاب کی بات نہیں کر رہا میں اس تربیت کے اصولوں کی بات کر رہا ہوں۔تو جہاں تک تربیت کا تعلق ہے آپ نے اگر یہ واقفین اچھی حالت میں سلجھی ہوئی طبیعتوں کے ساتھ جماعت کے سامنے پیش کئے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس جو ہر قابل سے بہت عظیم انقلابات برپا ہوں گے اور جماعت ان سے بڑے بڑے عظیم فوائد حاصل کر سکے گی لیکن اگر معمولی کجیوں والے بھی آئے تو بعض دفعہ وہ کجیاں پھر بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں۔بعض دیواروں میں رخنے پڑتے ہیں وہ سیٹھی ہوتے ہیں اور انجینئر دیکھتے ہیں کہتے ہیں کوئی خطرے کی بات نہیں۔مگر بعض گہرے ہوتے ہیں اور وہ وقت کے ساتھ پھٹنے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر چھتیں بھی ان کی وجہ سے گر جاتی ہیں۔تو بنیادی اخلاقی کمزوریاں ان گہرے رخنوں کے مشابہ ہوا کرتی ہیں۔ان کو اگر ایک دفعہ آپ نے پیدا ہونے دیا تو آئندہ نسلوں کی چھتیں گرا دیں گی۔اس لئے خدا کا خوف کرتے ہوئے،