خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 593 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 593

خطبات طاہر جلد ۸ 593 خطبہ جمعہ ۸ ستمبر ۱۹۸۹ء دیکھی ، ان کی باتوں کی طرز دیکھی ، ان کی آنکھوں کے اندر روشنی پائی تو مجھے وہ سرتا پاسچائی دکھائی دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سے لے کر اب تک میں ہر مجلس میں یہ کہتا ہوں کہ تم جو بعض مسلمان ممالک کے رویے کے نتیجے میں اسلام Condemn کرتے ہو یہ درست نہیں ہے۔اس نے کہا میں ان کو کہتا ہوں کہ میں نے ایسے مسلمان دیکھیں ہیں جن سے تم سبق سیکھ سکتے ہو۔جو کر دار اور اخلاق میں ایک معیار ہیں اور ایک نمونہ ہیں۔اس لئے سنجیدگی سے اسلام کی تحقیق کی طرف توجہ کرو اور تمہیں اس میں بہت سی سچی باتیں دکھائی دیں گی۔پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ جو کتابیں مجھے دی گئی تھیں میں ان کا مطالعہ کر رہا ہوں اور آئندہ بھی میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں دلچسپی لوں گا۔باوجود اس کے کہ میرا سیاسی کردار مجروح ہو رہا ہے اور لوگ یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ یہ تو مسلمانوں کی طرف مائل ہو گیا ہے اور باوجود اس کے کہ بعض لوگ یہاں ایسے جاہل ہیں کہ جب میں ان کو سمجھاتا ہوں تو وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ تم Devil کے اثر کے نیچے آگئے ہولیکن میں ان کو کہتا ہوں تمہاری یہ جہالت اصل میں Devil کا اثر ہے کیونکہ سچائی کی تلاش کا نہ ہونا جہالت ہے اور سچائی کی طرف سے آنکھیں بند کر لینا اور اس امکانی رستے کو ہمیشہ کے لئے بند کر دینا کہ تمہارے علاوہ بھی سچائی پائی جاسکتی ہے اس نے کہا میرے نزدیک یہ شیطانیت ہے اور واقعہ یہ بات درست ہے۔تو یہ جو نیک اثر اتنا اچھا چھوڑا ہمارے ایک احمدی مخلص انگریز دوست نے یہ اس شخص پرختم نہیں ہوا جس پر یہ اثر پڑا تھا بلکہ آگے وہ اس اثر کا مشعل بردار بن گیا ہے اور با اثر ہونے کی وجہ سے خدا کے فضل سے بڑے بڑے اچھے حلقوں میں وہ باتیں پہنچ رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ دوست جواب اس مجلس میں آئے تھے ان کے اندر بھی ایک نمایاں تبدیلی میں نے دیکھی۔دلچپسی پائی اور بھاری اکثریت نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم اس دلچسپی کو مستقل کرنا چاہتے ہیں اور یہ عارضی ملاقات نہیں ہوگی بلکہ ہم ( انشاء اللہ ، انشاء اللہ تو انہوں نے نہیں کہا تھا میں اپنی طرف سے داخل کر رہا ہوں کہ ) ہم ضرور جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ کریں گے۔چنانچہ ایک دوست نے ہم جب دوسرے دن روانہ ہوئے ہیں تو اس رستے میں ایک جگہ تھوڑی دیر کے لئے رکے وہاں انہوں نے اپنے احمدی دوست کو کہا ہوا تھا کہ جب وہ آئیں تو مجھے ضرور ملا ئیں میں نے ساتھ تصویر بھی کھنچوانی