خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 555
خطبات طاہر جلد ۸ 555 خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۸۹ء اور بھی کئی Chiefdoms ہیں جہاں خدا تعالیٰ نے بڑے پیار اور فضل کے نشان ظاہر فرمائے ہیں۔گیمبیا میں بھی یہی صورت ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا وہ جماعتیں جو بارہ سے بھی کم تھیں کچھ سال پہلے وہ اب ۰۷ اہو چکی ہیں۔میں نے جلسے پر ۱۰۸ کہا تھا مگر بعد میں مجھے مربی صاحب نے بتایا کہ غلطی سے میں نے ۱۰۸ بیان کیا تھا میں نے گنا ہے تو ے، انکلی ہیں۔مگر ۱۰۸، ۱۰۷ کا تو معمولی فرق ہے اصل فرق یہ ہے کہ اس سے پہلے چند سال پہلے جب میں یہاں آیا تھا تو کل تعداد آٹھ تھی اور اب خدا نے اس کو بڑھا کر ۱۰۷ کر دیا ہے۔وہاں بھی ایک بیان کرنے میں غلطی ہوئی تھی۔میں نے غالباً بتائی تھی تعداد شروع میں۔وہ انہوں نے بتایا ہے کہ جب آپ یہاں آئے ہیں اس وقت ۶ نہیں تھی اس وقت آٹھ تعداد تھی اور اب ان چند سالوں میں تقریباً ایک سو یا نناوے کا اضافہ ہو چکا ہے۔گیمبیا کے جو مختلف مبلغ خط لکھتے ہیں رپورٹیں بھیج رہے ہیں ان میں سے ایک حفیظ شاہد صاحب کی رپورٹ میرے سامنے ہے وہ کہتے ہیں ان دونوں اللہ تعالیٰ کے فضل بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں۔صرف گزشتہ دو ماہ میں خاکسار کو اپنے حلقے میں ۲۲ نئی جماعتیں قائم کرنے کی توفیق ملی ہے۔اس کے علاوہ ۲۱ نئے مقامات پر پہلی بار احمدیت کا پودا لگا ہے۔اس عبارت پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جماعتوں سے مراد یہ نہیں ہے کہ جہاں ایک آدمی آجائے تو وہ جماعت بن گئی۔ہوتا یہ ہے کہ نئی نئی جگہوں پہ جماعت کا پودا لگتا ہے پھر وہاں تبلیغ ہوتی ہے۔پھر ایک خاصی تعداد وہاں جب قبول کر لیتی ہے تو اس کے بعد پھر جماعت قائم کی جاتی ہے۔تو عملاً جہاں تک دیہات کا تعلق ہے ان کی تعداد اس سے زیادہ ہے جو بیان کی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے ذریعے تیرہ سو پچانوے بیعتیں ہو چکی ہیں۔جہاں مختلف قسم کے اعزاز ملے ہیں جماعت کو ان میں ایک میں نے بتایا تھا کہ سیرالیون میں ہی ایک جگہ ہمارے مربی کو فوجی دستے نے سلامی دی ہے اور اس کے علاوہ جماعت کے جوسکول کے بچے تھے انہوں نے ان کے بڑے لوگوں کو سلامیاں دیں اور بڑی محبت اور پیار کے ماحول میں یہ ایک دوسرے کے ساتھ عزت افزائی کا سلوک کیا گیا۔جو تقریریں اس موقع پر ہوئی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں۔اتنی باریکی سے ان حالات کو وہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ یہ خیال نہ کریں کہ وہ سادہ لوگ ہیں ان کو پتا ہی کچھ نہیں کیا ہو رہا ہے۔تمام مخالفت کے حالات کو سمجھتے ہیں تمام عناصر کو جانتے ہیں جو مخالفت پر