خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 531

خطبات طاہر جلد ۸ 531 خطبه جمعه ا ار ا گست ۱۹۸۹ء خدا تعالیٰ کی صفات کے مضمون سے بھرا ہوا ہے اور صفات باری تعالیٰ کے مضمون پر غور کرتے ہوئے اس کو اپنے دل میں جاگزیں کرنے کی کوشش کریں اور یہ سوچتے رہیں کہ کس حد تک آپ خدا کی صفات کے قریب تر ہو چکے ہیں اور یہ مضمون اگر چہ بہت وسیع ہے لیکن ہر انسان اپنی توفیق کے مطابق روزانہ اس پر عمل کر سکتا ہے اور ایسا مضمون ہے جو اپنے درجہ کمال تک پہنچے ہونے کی وجہ سے آپ کو مایوس کر دے اور آپ کی ہمت تو ڑ دے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں خدا کی طرف سفر کر سکوں۔خدا تعالیٰ کی طرف سفر ہر روز ہوتا ہے اور قدم قدم ہوتا ہے اور ہر قدم اٹھانے کے نتیجے میں خدا تعالیٰ آپ سے اتنازیادہ قریب آتا چلا جاتا ہے کہ آپ کی منزلیں چھوٹی ہوتی چلی جاتی ہیں۔میں نے پہلے بھی یہ مضمون ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ کھول کر بیان کیا ہے مگر یہ ایسا مضمون ہے جسے بار بار جماعت کے سامنے زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔آپ خدا کی طرف جو حرکت کرتے ہیں تو جب تک خدا آپ کی طرف حرکت نہ کرے آپ کچھ بھی پانہیں سکتے۔کیونکہ محدود کی حرکت نہ لا محدود کی طرف کوئی حقیقت نہیں رکھتی جب تک لا محدود محدود کی طرف حرکت نہ کرے۔پس چاہے خدا تعالیٰ کے عرفان کا مضمون ہو یا اس کی صفات کو اپنانے کا مضمون ہو جب آپ یہ کوشش کریں گے کہ خدا کی طرف کوئی قدم اٹھائیں تو اللہ تعالیٰ خود آپ کی کوششوں کو آسان فرمادے گا اور خود آپ کی طرف جھک جائے گا اور خدا کے نقش بڑی تیزی کے ساتھ آپ کے دل پر جمنے شروع ہو جائیں گے۔اب خدا کا نقش جمانے کا مضمون آسان بہت ہے لیکن مشکل بھی بہت ہے۔قدم قدم پر آپ کے سامنے غیر اللہ کے بت کھڑے ہو جائیں گے اور اپنے نقش مٹانے پر احتجاج کریں گے۔ہر احتجاج پر آپ کو تکلیف محسوس ہوگی۔ایک صداقت کا مضمون ہی ہے۔کتنے ہم میں سے ایسے ہیں جو بیچ پر قائم ہیں اور بیچ کی باریکیوں پر قائم ہیں۔بہت سی ایسی قومیں میں نے دیکھی ہیں جو سچائی پر قائم ہونے کے باوجود سچائی کی باریکیوں پر قائم نہیں۔اس لئے صرف ایک جھوٹ کا بت توڑنے کے لئے اور اس کے نقش دل سے جدا کرنے کے لئے ایک ساری زندگی کی جدو جہد کی ضرورت ہے لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم میں سے کمزور سے کمزور انسان بھی اگر خالصہ اللہ سچائی کی طرف حرکت شروع کر دے تو اللہ تعالیٰ خود اس کی طرف حرکت شروع کر دیتا ہے اور اس کی ہر آنے والی زندگی کا لمحہ اس کی زندگی کے ہر