خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 507
خطبات طاہر جلد ۸ 507 خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء جماعت احمدیہ نے اس سے پہلے کہ یہ تو میں ان بدیوں کے ہاتھ میں فروخت ہو جائیں ان تک اسلام کا سچا پیغام نہ پہنچایا تو ان کی آئندہ نسلوں کی حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ان بدیوں میں مبتلا ہونے کے بعد جاپانی اخلاق کی حفاظت نہیں ہو سکتی۔ان کے ساتھ یہ تصادم رکھتی ہیں یہ بدیاں اور جب یہ سرایت کریں گی تو آہستہ آہستہ ان کا پرانا معاشرہ ان کی ، ان کا روائتی حسن خلق ، ان کی ذہانت تک بھی برے رنگ میں اس سے متاثر ہوگی۔اس لئے جماعت احمدیہ سے چونکہ انہوں نے حسن سلوک کیا ہے آپ کا فرض ہے کہ اس حسن سلوک کا بہتر حسن سلوک سے جواب دیں اور ان کو تیزی کے ساتھ سچے مذہب کی طرف مائل کریں اور خدا کی طرف مائل کریں اور اپنے نمونے سے بتائیں کے ہم اہل خدا ہیں، ہم خدا والے لوگ ہیں ، خدا ہماری دعاؤں کو سنتا ہے ، ہم سے محبت رکھتا ہے ہماری باتوں کا جواب دیتا ہے اور یہ نمونہ ایسا ہے جو تم بھی اپنی ذات میں دیکھ سکتے ہو۔ہم کسی دور کے خدا کی بات نہیں کر رہے۔ایسے خدا کی بات کر رہے ہیں جو تمہارے دل سے بھی زیادہ قریب ہے۔اس رنگ میں آپ ان کو خدا کے قریب کریں تو مجھے یقین ہے کہ یہ اس مقصد کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور اگر جاپان اللہ کے فضل سے احمدی مسلمان ہو جائے تو دنیا میں عظیم تغیر بر پا ہو سکتے ہیں۔اتنے عظیم الشان تغیر بر پا ہو سکتے ہیں کہ آپ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کس تیزی کے ساتھ دنیا میں عظیم انقلاب رونما ہوں گے۔تو اس لحاظ سے اسلام کی محبت کا بھی یہی تقاضا ہے۔ان قوموں کے حسن خلق کی جزا کا بھی یہی تقاضا ہے کہ آپ سب جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اپنے آپ کو ہرگز پاکستان کا نمائندہ نہ بنائیں بلکہ خدا اور اسلام کا نمائندہ بنائیں۔جہاں کہیں سے بھی آئیں خدا کے نمائندے کے طور پر آئیں اور اپنی زندگی کو اس رنگ میں ڈھالیں جو خدا کے نمائندے کے لئے زیب دیتی ہو۔اس کی شان کے خلاف نہ ہو۔اللہ اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ ہی لوگوں میں سے خدا وہ خوش نصیب پیدا کرے جوان قوموں کے دل فتح کرنے والے ہوں۔