خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 505 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 505

خطبات طاہر جلد ۸ 505 خطبہ جمعہ ۲۸ / جولائی ۱۹۸۹ء اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے۔تو خدا سچ ہے اور سچائی سے محبت کرتا ہے۔اس قوم میں سچائی موجود ہے۔خدا اپنی بڑائی کے باوجود اپنے ذلیل ترین بندوں پر بھی رحمت سے جھکتا ہے۔یہ خدا کے انکسار کی ایک شکل ہے اور اس قوم میں انسانی نقطہ نگاہ سے ہر قسم کے انکسار کی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔پھر یہ اپنے معاملات میں صاف ہیں اور معصوم ہیں۔اعتماد کرتے ہیں کیونکہ یہ خود وعدوں کے سچے ہیں۔اس پہلو سے بعض بد قسمت قوموں نے ان کو نقصان بھی پہنچایا اور یہاں آکر بد مثالیں بھی قائم کیں اور چونکہ وہ لوگ اب اکثر مسلمان ممالک سے تعلق رکھتے تھے اس لئے اسلام کی بہت ہی گندی اور بھیانک تصویر یہاں قائم کی گئی ہے۔جماعت احمدیہ کا یہ فرض ہے، آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ یہ تینوں اخلاق جن کی میں نے بات کی ہے ان سب میں آپ ان سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے پیچھے ایک عظیم الشان مذہب کی تعلیم ہے۔انہوں نے یہ اخلاق اپنے لمبے انسانی تجربے سے سیکھے ہیں۔اس لئے آپ کا فرض ہے کہ ان کی اسلام کی غلط تصویر کو اپنے اعلیٰ حسن اخلاق کے ذریعے مٹائیں اور اس کی بجائے بہتر نقش ان کے دلوں پر جمائیں۔یہی ایک رستہ ہے جس کے ذریعے جو گزشتہ مظالم کئے گئے ہیں اسلام پر ان کی تلافی ہو سکے۔پھر خمینی کا قصہ، پھر دوسرے اس قسم کے معاملات، کچھ اوپر سے مغربی قوموں کا زبردست پروپیگنڈا۔یہاں تو اسلام کی تصویر ایسی بھیا نک بن چکی ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کس طرح ان کے دل صاف کئے جائیں۔پس سوائے اس کے میرے نزدیک اور کوئی چارہ نہیں کہ احمدی ان اخلاق میں ان سے آگے بڑھیں جن اخلاق میں یہ دنیا کے لئے نمونہ بن چکے ہیں اور حسن سلوک اور محبت اور پیار سے ان کو سمجھائیں کہ اصل اسلام یہ ہے جو ہم تمہارے سامنے اپنے نمونہ سے پیش کر رہے ہیں۔ایک اور چیز اس قوم کے متعلق میں نے محسوس کی ہے وہ حد سے زیادہ ذہین ہیں اور ذہانت اور خلق جب دونوں مل جائیں تو اس کے نتیجے میں قوموں کو بہت بڑی عظمت حاصل ہو جاتی ہے۔میں آج پریس کے انٹرویو میں یہ ذکر ان سے کر چکا ہوں کہ میرے نزدیک آپ کی انڈسٹری کی کامیابی کی بہت بڑی وجہ اعلیٰ اخلاق اور ذہانت ہیں۔یہ دونوں جب صنعت میں اپنا جلوہ دکھاتے ہیں تو دنیا کی دوسری قو میں اس صنعت کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔اخلاق کی وجہ سے ان کے اندر یہ ہر وقت خواہش ہوتی