خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 504 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 504

خطبات طاہر جلد ۸ 504 خطبہ جمعہ ۲۸ / جولائی ۱۹۸۹ء میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ ہو سکتا ہے اللہ معاف کرے پاکستان پر بھی ایسے ہی حالات ہوں لیکن بعد میں جب میں نے مزید غور کیا اور طبیعت بھی دعا کی طرف مائل ہوئی کیونکہ دل نہیں چاہتا کہ ہمارے وطن پر ویسے ہی حالات پیدا ہو جائیں تو مجھے یہ تسلی ہوئی کہ پاکستان سے خدا تعالیٰ کی تقدیر یہ سلوک نہیں کرے گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام الناس کا جہاں تک تعلق ہے وہ اس جرم میں شامل نہیں ہیں۔ہر جگہ جہاں بھی موقع ملا ہے پاکستان کے عوام الناس کو انہوں نے مولویوں کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی باتوں میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور باوجود اس کے کہ فوراً بعد یہ لوگ کھاریاں پہنچے اور دیگر دیہات میں جا کر اشتعال کی کوشش کی انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم اس ظلم میں تمہارے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔اس طرح کثرت سے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ مظالم کے وقت ہمسایوں نے مدد کی۔شہر کے لوگوں نے ہر طرح سے خیال رکھا۔تو اس لئے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک سلوک کرنے والوں کے ساتھ وہ سلوک کرے جو ان لوگوں سے ہوتا ہے جہاں قوم کی قوم کے دل سخت ہو چکے ہیں۔تو ہمیں دعا بھی کرنی چاہئے اور امید بھی رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ظلم میں اس حد تک بڑھنے سے روک دے گا جس کے بعد قوموں کی ہلاکت کے فیصلے کئے جاتے ہیں اور اس ملک کو خدا تعالیٰ آنحضرت ﷺ کے دین کی اشاعت کا از سر نو مرکز بنادے گا۔۔اب میں جماعت احمد یہ جاپان کو جاپان سے متعلق کچھ نصیحت کرنی چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے اپنے دورے میں بیان کیا ہے مختلف مجالس میں پریس کانفرنسز میں یہ اتنی با اخلاق قوم ہے کہ باوجود اس کے کہ میں نے بہت دنیا پھری ہے، بہت قریب سے دنیا کو دیکھا ہے آج تک میں کسی قوم کے اخلاق سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنا جاپانی قوم کے اخلاق سے متاثر ہوا ہوں۔ان کے اندر سچائی ہے، اور اتنی واضح ہے ان کی سچائی کہ شاید ہی کسی قوم میں اس کثرت سے بیچ بولنے والے موجود ہوں جتنی جاپانی قوم میں ہیں۔ان کے اندر باوجود دنیا کی عظیم بڑائیوں کے بڑے بڑے ممالک کو انہوں نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔پھر بھی انکسار موجود ہے اور یہ ایک بہت ہی بڑا خلق ہے جس کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ پیار اور محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔تکبر سے خدا کو نفرت ہے اور انکسار سے محبت ہے اور حضرت رسول اکرم ﷺ نے بار بار