خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 469 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 469

خطبات طاہر جلد ۸ 469 خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۸۹ء بنایا گیا تھا، بہت تھوڑی ضرورت کے پیش نظر بنایا گیا تھا وہ و ہیں تک محدود ہے اور اس کے بعد کوئی مسجد اور نہیں بنی۔یہ Newjercy اور New York ہے وہاں اللہ کے فضل سے بن گئی ہے۔آتی دفعہ شمالی نیو جرسی میں بھی ان کا مرکز میں نے دیکھا ، خدام نے بڑی محنت کر کے اور انصار نے بھی، لجنہ نے بھی بڑا خوبصورت بنا دیا ہے اس عمارت کو اور وہاں بھی جماعت کا مرکز قائم ہو گیا ہے۔تو واشنگٹن میں ضرورت ہے کیونکہ آپ سب امریکہ سے وہاں اکٹھے ہوتے ہیں اپنے سالانہ اجتماعات کے لئے اور سب سے زیادہ ضرورت اگر مسجد کی ہے امریکہ میں تو واشنگٹن میں ہے۔اس پہلو سے میں آپ کے سامنے یہ تحریک کرنی چاہتا ہوں کے خدا تعالیٰ نے کچھ انتظام تو فوری طور پر کر دیا ہے یعنی لجنہ اماءاللہ نیویارک کو تحریک ہوئی کہ وہ اس موقع پر یعنی صد سالہ جشن کی خوشی میں میری پہلی دفعہ یہاں آمد کے موقع پر مجھے تمیں ہزار ڈالر کا چیک پیش کریں تا کہ میں اپنی مرضی سے جہاں چاہوں خرچ کروں۔وہ چیک میں نے سوچا کہ سب سے زیادہ مستحق مسجد واشنگٹن ہے کہ اس کے لئے پیش کیا جائے۔اس کے بعد جب میں یہاں لاس اینجلس آیا تو یہاں ہمارے پرانے مخلص دوست ڈاکٹر حمید الرحمان صاحب نے اسی تمنا کا اظہار کیا کہ میں نے بڑی دیر سے یہ سوچا ہوا تھا کہ صد سالہ جو بلی کا سال آئے تو میں اپنی محبت کے اظہار کے طور پر ایک لاکھ ڈالر آپ کی خدمت میں پیش کروں کہ آپ جس نیک کام میں چاہیں خرچ کریں لیکن کچھ مشکلات ایسی پڑگئیں کہ نقد وہ سارا نہیں دے سکے پچاس ہزار کا چیک انہوں نے مجھے دیا اور باقی پچاس ہزار کا وعدہ ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک پیش کر دیں گے۔تو وہ بھی میں نے مسجد واشنگٹن کے لئے وقف کر دیا ہے۔اس طرح ممکن ہے اور جماعتوں کے احمدیوں کے دلوں میں بھی اس قسم کے خیال ہوں اور بعضوں کی طرف سے آبھی رہے ہیں۔اول تو یہ اس سال کی غیر معمولی خوشی کے موقع پر جس نے بھی امریکہ سے اس نیت سے روپیہ مجھے پیش کیا وہ میں انشاء اللہ مسجد واشنگٹن ہی کو دوں گا لیکن اس کے علاوہ بھی ایک عمومی تحریک کی ضرورت ہے۔ہم نے جائزہ لیا ہے اس وقت مہنگائی اتنی ہو چکی ہے کہ مسجد واشنگٹن اگر ایک سال سے سولہ مہینے کے اندر اندر تعمیر کی جائے تو پچیس لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے اور جماعت نے جو جائزہ لیا ہے اب تک اس کی رو سے سالانہ مسجد واشنگٹن کے لئے پچیس ہزار ڈالر