خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 431 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 431

خطبات طاہر جلد ۸ 431 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء نصیحت کرنی شروع کر دے تو اس کا نصیحت کرنا ہی اس کے لئے حفاظت کا سامان پیدا کر دیا کرتا ہے اور اگر ایک با قاعدہ منصوبے کے مطابق ہر جماعت میں جو امریکہ میں موجود ہے نصیحت کے گروہ بنائے جائیں ، بدیوں سے روکنے کے گروہ بنائے جائیں، چھوٹے بچوں کو بھی اس میں ملوث کیا جائے جو سکول میں ہیں وہ سکول کے ان بچوں کے لئے نصیحت کے پیغام دیں جو بیچارے معصومیت میں ڈرگ اڈکشن Drug Addiction کے جال میں پھنتے چلے جاتے ہیں اور طرح طرح کی برائیاں سکھانے کے لئے باقاعدہ یہاں مافیا قائم ہیں۔بہت بڑے بڑے دولت کے شکنجے ہیں جن کے اندر بدیاں سکھانے کی تربیت دی جاتی ہے اور پھر ان شکنجوں میں آ کر تو کوئی انسان باہر نکل نہیں سکتا۔ان سب باتوں پر نظر رکھتے ہوئے حکمت اور عقل کے ساتھ اگر اس معاشرے کو جو یہاں آپ دیکھتے ہیں بظاہر خوبصورت اور چمکدار اس کے اندر چھپے ہوئے دکھوں کو دور کرنے کی آپ کوشش کریں گے تو یقینا آپ خدا کے نزدیک ان قوموں میں شمار ہوں گے جن کو خدا کی تقدیر لازماً دنیا میں باقی رکھا کرتی ہے۔پھر یہ نظارے، یہ دردناک نظارے دیکھنے میں نہیں آئیں گے کہ بعض جگہ جماعتیں قائم ہوئیں اور کچھ عرصے کے بعد اگر وہ پیچھے نہیں ہے تو ان کی اگلی نسلیں پیچھے ہٹ گئی ہیں۔اس لئے پہلی بات تو یہ ہے کہ نصیحت کے معاملے میں بدیوں سے روکنا اور اچھی بات کی تلقین کرنا اس میں تمام امریکہ کی جماعتیں غیر معمولی جدوجہد کے ساتھ ، منصوبے کے تحت کام کریں۔دوسرا پہلوظاہری فوائد کا یہ ہے یعنی ظاہری فوائد کی دوسری قسم، دوسری تو نہیں کہنا چاہئے چند قسموں میں سے ایک قسم یہ ہے کہ یہاں جتنے بھی گروہ نیک کاموں میں ویسے مصروف ہیں ان سے رابطے پیدا کریں اور ان سے تعلقات بڑھا کر ان کی خدمت میں اپنے آپ کو اپنے نام پیش کریں اور پھر با قاعدہ جماعتی نظام کے تابع ان کی خدمت کریں۔ہر قسم کے ایسے خدمت کرنے والے گروہ یہاں قائم ہیں جو منظم طور پر کام کرتے ہیں اور اگر ان کو روپے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ان کے لئے وہ روپیہ مہیا کرنے والے بھی موجود ہیں۔اس کے لئے آپ کو اپنی جیب سے کچھ خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ان گروہوں سے رابطے پیدا کرنے اور ان کو منظم کا رکن مہیا کرنے یہ ایک بہت گہرا اثر رکھنے والا کام ہے جس کے نتیجے میں دل بھی جیتے جاتے ہیں اور کام کرنے والوں کے اندر بھی اپنی عظمت کا احساس بیدار ہوتا ہے اور وہ نیکیوں پر پھر مستقل طور پر قائم ہو جایا کرتے ہیں۔اس ضمن میں میں نے کینیڈا میں دیکھا وہاں جماعت نے