خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 424
خطبات طاہر جلد ۸ 424 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء اس کے مقابل پر مذاہب جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک سنجیدہ خدمت کے لئے دنیا میں قائم کئے جاتے ہیں۔یہ دو لفظ سنجیدہ اور خدمت ان دونوں کا مذاہب کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور اسی لئے ان میں وزن پایا جاتا ہے۔یہ دنیا میں اس لئے آتے ہیں کہ آ کے ٹھہر جائیں اور اس پہلو سے ان میں اتنا وزن ہوتا ہے کہ بسا اوقات مذاہب کی قدریں گزر بھی جائیں تب بھی وہ دنیا میں باقی رہ جاتے ہیں۔اسی لئے ان کو قرآن کریم نے اس آیت میں ایک موسلا دھار بارش کا نقشہ کھینچتے ہوئے بیان فرمایا۔فرمایا اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيَّا فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) کہ دیکھو خدا تعالیٰ بعض دفعہ موسلا دھار بارشیں برساتا ہے جو ایسی غیر معمولی بارشیں ہوتی ہیں کہ ان کے نتیجے میں وادیاں بھر جاتی ہیں اور جب وادیاں بھرتی ہیں تو ان پانیوں پر جن سے وادیاں بھرتی ہیں آپ جھاگ بھی دیکھتے ہیں اور کثرت سے جھاگ تیرتی ہوئی ہر طرف دکھائی دیتی ہے۔فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء لیکن جھاگ جو ہے وہ بالآ خر سوکھ کر مٹ جایا کرتی ہے اور وہ چیزیں جو بنی نوع انسان کے فوائد کی ہیں وہ زمین میں بیٹھ جاتی ہیں۔پس ہر سیلاب کے بعد آپ یہی نظارہ دیکھتے ہیں کہ سیلابوں کے ساتھ جھا گیں بھی اُٹھتی ہیں جو چند دن نظر آتی ہیں جبکہ زمین میں بیٹھنے والی چیزیں دکھائی نہیں دیتیں۔ان میں نمائش نہیں پائی جاتی۔جھاگ سب سے زیادہ انسان کی نظر کو پہلے پکڑتی ہے کیونکہ وہ سطح پر تیرتی ہے اس میں ایک نمائش کا پہلو پایا جاتا ہے لیکن چند دن کے بعد جھاگ کا وجود تو نہیں رہتا لیکن وہ سیلاب کا پانی اپنے پیچھے بعض قیمتی چیزیں بعض اجزاء، بعض نمکیات، بعض اور بہت سی مٹی کی ایسی قسمیں پیچھے چھوڑ جاتا ہے جو ان علاقوں کی ذرخیزی پر غیر معمولی اثر ڈالتی ہیں۔چنانچہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ سیلابوں کے بعد ان علاقوں کی مٹی بہت ذرخیز ہو جاتی ہے۔اس پہلو سے جب میں نے غور کیا کہ امریکہ جیسے ملک میں جہاں جماعت احمدیہ کو آئے ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران بہت سی کلٹس (Cults) آ ئیں اور چلی بھی گئیں۔بعض ایسے وقت بھی آئے کہ جب لوگوں نے متوجہ کیا دیکھو احمدیت کو آئے ہوئے تو اتنی مدت ہوگئی اور ابھی گنتی کے چند امریکن احمدیت میں شامل ہوئے ہیں جبکہ دیکھتے دیکھتے لکھوکھا سکھ بنے ، دیکھتے