خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 423 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 423

خطبات طاہر جلد ۸ 423 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء نوع انسانی کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق یہ ہے کہ اپنی ذات میں خدا کی محبت کے کرشمے دکھائے جائیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء بمقام یونیورسٹی آف میری لینڈ ا مریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: مذاہب اور Cult میں ایک نمایاں فرق ہے لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو آگے بڑھاؤں میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ انگریزی میں ترجمے کا انتظام ہے یا نہیں۔مذاہب میں اور Cults میں ایک نمایاں فرق ہے۔آجکل مغربی دنیا میں کلٹس بہت متعارف ہیں اور کچھ سال پہلے تو Cults فیشن بنی ہوئی تھی اور یہی فرق ہے جو مذاہب اور کلٹس میں ہے کہ کلٹس فیشن کی حیثیت رکھا کرتی ہیں اور مذاہب مستقل قدریں ہوتے ہیں۔مذاہب آ کر ٹھہر جایا کرتے ہیں اور آئندہ نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں۔کلٹس آکرگزرجانے والی چیز میں ہیں جو اپنی قدروں کو آئندہ نسلوں میں منتقل نہیں کیا کرتیں۔پس یہاں امریکہ ہی میں کچھ سال پہلے مختلف قسم کی کلٹس آئیں اور چند سالوں میں بہت شہرت پاگئیں۔لکھوکھہا امریکیوں نے بعض دفعہ چھٹے ہاتھوں میں پکڑ لئے اور چھٹے بجانے ہی کو دین سمجھنے لگے، بعض دفعہ انہوں نے بال بڑھالئے اور سکھ بننے میں ایک روحانی لذت محسوس کی۔غرض یہ کہ بہت سی Cults جو باہر کی دنیا سے تعلق رکھتی تھیں یعنی مشرقی دنیا سے یا مغربی دنیا سے وہ یہاں آتی رہیں اور کچھ کمائیاں کر کے خواب کی طرح مٹ جاتی رہیں اور کوئی مستقل تعبیریں پیچھے نہیں چھوڑ گئیں۔