خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 406 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 406

خطبات طاہر جلد ۸ 406 خطبہ جمعہ ۱۶ / جون ۱۹۸۹ء طرح میٹھے پانی کے سمندر میں یہ چیزیں ملتی ہیں۔اس کے باوجود دونوں کا مزہ مختلف ، دونوں کے رنگ مختلف، دونوں کے مزاج مختلف اور جو کڑواہٹ ہے ایک کھارے پانی کے سمندر کی وہ اپنے جگہ قائم رہتی ہے ایک موقع پر قرآن کے بیان کے مطابق یہ سمندر ملنے والے ہیں۔ایسی صورت میں کیا ہوگا راس عظیم الشان اختلاط کے کیا نتائج ظاہر ہوں گے؟ آج میں ان سے متعلق آپ سے گفتگو کرنی چاہتا ہوں۔میرے نزدیک یہ سمندر اسلام کا سمندر ہے جس کا لامذہب دنیا سے یا اسلام سے مخالفت رکھنے والے مذاہب سے ایک موقع پر ٹکراؤ اور اختلاف ہونے والا ہے۔یہ ایک ایسے وقت کے متعلق پیشگوئی ہے جہاں یہ کہنا کہ نیکی کلیہ مسلمانوں ہی کے ہاتھ میں رہ گئی ہے اور غیر اس سے کلیۂ محروم ہو چکے ہیں غلط ہو گا۔یہ ایک ایسے زمانے کے متعلق پیشگوئی ہے جس میں یہ خیال کر لینا کہ اسلام تو بنی نوع انسان کے لئے فوائد رکھتا ہے اور ان فوائد کے نتیجے میں بہت اچھے اچھے لوگ پیدا کر رہا ہے مگر غیر اسلامی دنیا ان اچھے لوگوں سے کلیہ محروم ہو چکی ہے غلط ہو گا۔ایک ایسے وقت کے متعلق یہ پیشگوئی ہے جہاں عملاً مذاہب کے ماننے والے اپنے کردار اور اپنے اخلاق کے ذریعے ایک دوسرے سے قریب تر ہو جاتے ہیں اور مذہب کے فلسفے اور بلند نظریات کا اور ان کی روز مرہ کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں رہتا۔ایسی صورت میں اعلیٰ اقدار کا کسی ایک حصے کے لئے خاص ہو جانا بعید از عقل بات ہے اور بری اقدار کا کسی ایک حصے کے لئے خاص ہو جانا بھی بعید از عقل بات ہے۔عام انسانی قوانین پھر اس وقت کارفرما ہو جاتے ہیں اور جس طرح ہر قسم کے سمندر میں نسبتا کم میٹھا پانی کا ہو یا نسبتاً زیادہ میٹھے پانی کا ہو ہر قسم کی مخلوقات پیدا ہوتی رہتی ہیں اور اچھے اور بُرے جانور، اچھی اور بُری چیزیں ہر جگہ پیدا ہوتی رہتی ہیں اسی طرح اس پیشگوئی کا تعلق ایک ایسے زمانے سے ہے جہاں انسان بحیثیت انسان گھاٹا پانے والا ہوگا اور میٹھے اور کھارے کا وہ فرق نہیں رہے گا جیسا کہ ہونا چاہئے۔اس وقت یہ خیال کر لینا کہ نیکیاں کسی ایک کے حصے میں رہ گئی ہیں اور بدیاں دوسرے کے حصے میں یہ غلط ہوگا۔ایسے موقع پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ انتظام ہو گا کہ اسلام کا سمندر از سرنو اپنے غلبے کے لئے زور مارنا شروع کرے اور وہ وقت میرے نزدیک آج کا وقت ہے۔ایسی صورت میں اس عظیم اختلاف کے نتیجے میں کیا کیا فوائد پیش نظر رہنے چاہئیں اور کیا کیا نقصانات اور احتمالات سامنے رہنے چاہئیں ان