خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 35
خطبات طاہر جلد ۸ 35 خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۹ء قائد اعظم کو خراج تحسین ، پاکستانی را ہنماؤں کو مشورہ اور جماعت کو ابتلاء میں صبر کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ جنوری ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: پاکستان سے کچھ عرصے سے پھر جماعت کے متعلق کچھ پریشان کن خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کے معاندین نے اپنی ذلت آمیز شکست اور نا کامی کے بعد اپنی خجالت مٹانے کے لئے اور کچھ اس طرح جیسے کسی جانور کو زخمی کر دیا جائے تو وہ نئے کس بل کے ساتھ دوبارہ حملہ کرنا چاہتا ہے زیادہ تلخی کے ساتھ شدت کے ساتھ حملہ کرنا چاہتا ہے کچھ اسی انداز سے انہوں نے جماعت کے متعلق اپنی معاندانہ کوششوں کو پہلے سے بہت تیز کر دیا ہے۔جگہ جگہ سے مختلف بڑھتے ہوئے مظالم کی خبریں بھی مل رہی ہیں اور بدقسمتی سے سیاسی حالات کچھ اس نوعیت کے ہیں کہ بعض علاقوں میں ہمارے سیاستدان بھی اس صورتحال سے استفادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ ویسا ہی ان کا خیال معلوم ہوتا ہے جیسے کسی زمانے میں ( ممتاز ) دولتانہ کا خیال تھا اور بدقسمتی سے ہماری سیاست میں ماضی سے سبق لینا نہیں آتا اور ایسے تاریخی واقعات جو بارہا دو ہرائے جاچکے ہوں وہ بھی ہمارے سیاستدان کو دکھائی نہیں دیتے۔مستقبل کی نظر بھی کوتاہ ہے اور ماضی کی نظر بھی کوتاہ ہے۔صرف قریب کے وقتی مفاد کو دیکھنے کی عادت ہے اور اسی حد تک جا کر نظر ٹھہر جاتی ہے۔اس لئے کچھ ایسی پیچیدگیاں ہیں ابھی حالات میں کہ ہمیں دعاؤں سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔تیسری دنیا کی