خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 364 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 364

خطبات طاہر جلد ۸ 364 خطبه جمعه ۲ / جون ۱۹۸۹ء آپ کی نمائندگی میں بحیثیت سربراہ جماعت احمدیہ میں نے سب دنیا کو دیا ہے وہ بھی ساتھ جانا چاہئے۔تو یہ کام بہت بڑا ہے اور بڑی ذمہ داری کے ساتھ جلد اس کی طرف جماعتوں کو متوجہ ہونا چاہئے۔جہاں تک نمائشوں کا تعلق ہے کچھ نمائشیں مجھے دیکھنے کا موقع ملا ابھی یورپ کے سفر میں اور میں نے محسوس کیا کہ نمائشوں میں بھی ابھی یکسانیت پیدا کرنے کی بہت ضرورت ہے۔بعض جگہ پتا چلا کہ مرکز نے ان کو پورا لٹریچر ہی نہیں بھجوایا، بعض جگہ دیکھا کہ وہ تصویر میں پوری نہیں ہیں کہیں کچھ اور تصویریں ہیں، کہیں کچھ اور تصویریں ہیں اس لئے مرکزی نظام کو تو میں نے متوجہ کیا ہے کہ وہ اچھی طرح جائزہ لے کر تمام ملکوں کو بنیادی ضروری لٹریچر بھی اور بنیادی ضروری تصاویر بھی مہیا کریں تو اس پہلو سے یکسانیت ہونی چاہئے۔اس کا بھی مجھے تبھی علم ہو گا جب آپ لوگ یعنی آپ سے مراد ہے وہ تمام احمدی جماعتیں جنہوں نے نمائش کے مراکز قائم کئے ہیں مجھے مطلع کریں کہ ان کو کیا کیا چیزیں مل چکی ہیں اور کیا کیا نہیں ملیں کا تو پھر ان کو پتا ہی نہیں لگے گا کہ کیا ملنا چاہئے تھاوہ میں خود اندازہ کرلوں گا لیکن یہ دیکھیں کہ کیا کیا چیزیں مل چکی ہیں اور جو چیزیں مل چکی ہیں ان کو مناسب طریق پر نمائشی ہالوں میں یا کمروں میں آویزاں کیا گیا ہے یا نہیں ؟ اس ضمن میں ایک اور اختلاف میں نے یہ دیکھا ہے کہ بعض جماعتوں نے تو بڑی محنت اور مستعدی کے ساتھ ہر کتاب کے نیچے اس زبان میں اس کا تعارف مختصر کر وا دیا ہے جو زبان وہاں بولی جاتی ہے۔مثلاً اگر جرمن علاقے میں نمائش ہے تو جرمن زبان میں نیچے بڑے خوبصورت لفظوں میں ٹائپ کیا ہوا ہے اس کتاب کا ٹائٹل کیا ہے اور مختصر تعارف اگر ضروری ہے کہ مضمون کیا ہے اور اگر کسی انسان کی تصنیف ہے تو کس کی تصنیف ہے۔اس طرح ایک نظر میں گزرنے والے کو اندازاہ ہو جاتا ہے کہ یہ کیا کچھ ہے اور بعض جگہ اس کا ذکر نہیں ہے۔چنانچہ اس سفر کے دوران میں نے متوجہ کیا منتظمین کو کہ اس پہلو سے بھی سب جگہ یکسانیت ہونی چاہئے اور ہر نمائش میں ہر کتاب کے نیچے مختصر تعارفی کلمات درج ہونے چاہئیں جو کھلے کھلے لکھے ہوں تا کہ دیکھنے والا ان کو پڑھ سکے۔پھر میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ بعض جگہ تو رضا کاروں کو اچھی طرح تربیت دی گئی ہے وہ مہمانوں کو ساتھ لے جا کر دکھاتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ یہ کیا کچھ ہے۔اس پہلو سے جرمنی کا انتظام ما شاء اللہ بہت ہی عمدہ ہے اور وہاں انہوں نے سلائیڈز کی نمائش کا بھی انتظام کیا ہوا ہے کلون میں اور ریکارڈنگ بھی کی گئی ہے تا کہ ہر شخص جو وہاں جائے وہ اگر کارکن کوئی مہیا نہ ہوتو