خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 359
خطبات طاہر جلد ۸ فرماتے ہیں: 359 خطبه جمعه ۲۶ مئی ۱۹۸۹ء سواے عزیز و! جب کہ قدیم سے سُنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے سو اب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اُس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے ( بہت ہی عظیم الشان خوشخبری دی گئی ہے۔وہ قدرت دائی ہے ) جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اُس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔( الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ : ۳۰۵) پس میں امید رکھتا ہوں کہ یہ قدرت جو ہمیشہ جماعت احمدیہ کے ساتھ رہے گی جماعت احمدیہ کا ہر فرد بھی اس قدرت کے ساتھ رہے گا اور کبھی اس سے بیوفائی نہیں کرے گا۔