خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 323 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 323

خطبات طاہر جلد ۸ 323 خطبه جمعه ۱۹ مئی ۱۹۸۹ء بہائیت کے حملے سے نمٹنے کے لئے جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری طرح مستعد ہے ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ مئی ۱۹۸۹ء بمقام بیت المحمودز یورک سوئٹزر لینڈ ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں: وَاسْتَفْزِزُ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَاجْلِبْ عَلَيْهِمُ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدُهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنٌ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيلًا پھر فرمایا :۔ (بنی اسرائیل: ۶۵ ، ۶۶) یہ آیات جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ شیطان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی طرف سے اپنے نیک بندوں کی نمائندگی میں ایک چیلنج کرتا ہے۔ بہت ہی عجیب اور بہت ہی روح اور دل پر اثر کرنے والی آیت ۔ والی آیت ہے۔ بسا اوقات آپ نے خطبات میں سنا ہے کہ جو جماعت احمدیہ پر کئی قسم کے مصائب توڑے جاتے ہیں ، خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ تو میں جماعت کی نمائندگی میں دشمن کو کہتا ہوں کہ جو چاہتے ہو کر لوتم لا زما نا کام ہو گے اور اس طرز بیان سے جماعت کو ایک خاص لطف محسوس ہوتا ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے ایمان کی عظمت کا ہمارے امام کو