خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 283 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 283

خطبات طاہر جلد ۸ 283 خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۸۹ء حجۃ الوداع کے خطبہ میں ہمارے لئے امن اور صلح کا ایک عظیم الشان لائحہ عمل موجود ہے (خطبه جمعه فرموده ۵ مئی ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج اس رمضان مبارک کا آخری جمعہ ہے۔اسے جمعتہ الوداع کہا جاتا ہے اور تمام دنیا میں مسلمان اس جمعہ کو نہایت احترام اور جذبات تقدیس اور عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔یہ وہ نماز ہے جو مسجد میں ادا کی جانے والی نمازوں میں سب سے زیادہ مسلمانوں کو مرغوب ہے اور ایسے مسلمان بھی جو سارا سال نماز کے لئے مسجد میں نہیں پہنچتے وہ اس جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آ جایا کرتے ہیں۔اس لئے مساجد بھر جاتی ہیں، نمازی مساجد سے باہر جہاں جہاں تک ان کو توفیق ملاتی ہے صفیں بچھا کر دور دور تک پھیل جاتے ہیں اور سال بھر میں پڑھی جانے والی نمازوں میں سے یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی نماز ہے۔اس ضمن میں آج آپ یہ توقع رکھ رہے ہوں گے کہ جمعتہ الوداع کی برکتوں کے متعلق میں کچھ مضمون بیان کروں گا لیکن میں اسی مضمون کو مکمل کرنا چاہتا ہوں جو میں نے گزشتہ جمعہ میں شروع کیا تھا۔اب بظاہر سرسری نظر سے آپ کو اس مضمون کا جمعتہ الوداع سے تعلق نظر نہیں آئے گالیکن جوں جوں میں بات کو آگے بڑھاؤں گا یہ بات کھلتی چلی جائے گی کہ دراصل اس مضمون کا جمعۃ الوداع سے ایک گہرا تعلق ہے۔