خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 215 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 215

خطبات طاہر جلد ۸ 215 خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۸۹ء أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کی لطیف تفسیر رمضان میں خدا کے ہو جائیں ( خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ را پریل ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت کی : شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أَخَرَ - يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَذَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقرة :١٨٦) پھر فرمایا:۔ قرآن کریم میں جن آیات میں رمضان شریف کا ذکر موجود ہے ان میں سے یہ ایک آیت ہے جس کی آج میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اور ظاہر بات ہے کہ کیوں کی ہے۔ کیونکہ کل سے انشاء اللہ تعالی انگلستان میں رمضان مبارک شروع ہونے والا ہے۔ قرآن کریم نے رمضان سے متعلق جو مختلف روشنی ڈالی ہے اس میں سب سے زیادہ اہم بات اس بابرکت مہینے سے متعلق یہ بیان فرمائی کہ اس میں قرآن کریم نازل ہوا۔ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى