خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 203
خطبات طاہر جلد ۸ 203 خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء نئی صدی کا پہلا سفر گولوے جنوبی آئر لینڈ میں مشن ہاؤس کا افتتاح ( خطبه جمعه فرموده ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء بمقام گولوے جنوبی آئر لینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج کا جمعہ میں اور میرے دوسرے ساتھی جماعت آئرلینڈ کے ساتھ ایک قصبے گولوے میں ادا کر رہے ہیں۔نئی صدی کے پہلے سال کا یہ میرا پہلا سفر ہے جو آئر لینڈ یعنی جنوبی آئرلینڈ کے لئے اختیار کیا گیا۔اس سفر کی تقریب خصوصیت کے ساتھ اس لئے پیدا ہوئی کہ یہاں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کا پہلا مشن ہاؤس ایک بنی بنائی عمارت کی صورت میں خریدا گیا۔جماعت کی خواہش تھی کہ اس مشن ہاؤس کا افتتاح میں خود با قاعدہ طور پر کرواؤں اور حسن اتفاق سے جن دنوں میں یہ صورت ممکن تھی یہ آئندہ جماعت کی دوسری صدی کے ابتدائی ایام تھے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ اس صدی کا دوسرا خطبہ ہے جو میں اس نئی جماعت میں دے رہا ہوں۔اس ملک کے حالات کے متعلق مختصراً میں دنیا بھر کی جماعتوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔یہ ایک کیتھولک ملک ہے جس کی بھاری اکثریت رومن کیتھولکس سے تعلق رکھتی ہے اور اس پہلو سے یہ عیسائیت میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔اگر چہ دنیا میں ہر جگہ کیتھولکسزم میں مذہب کے ساتھ وہ گہری عقیدت اور دلچپسی باقی نہیں رہی لیکن وہ دنیا کے بعض علاقے جہاں مذہب کے ساتھ بہت گہری عقیدت اور وابستگی ہے اور انسانی معاملات میں مذہب کو ایک فوقیت حاصل ہے۔آئر لینڈ انہی