خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 153 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 153

خطبات طاہر جلد ۸ 153 خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۸۹ء جماعت فوری طور پر تحقیق کے بعد مجھے رپورٹ کرے کہ ہندوستان میں یا پاکستان میں یا دوسری جگہوں پر کتنے ایسے مظلوم مسلمان ہیں جن کے پسماندگان کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عاشق ایک جماعت ہے جو ضرور ان کا حال پوچھے گی اور آپ کی راہ میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان کو ذلیل ہونے نہیں دیا جائے گا۔خدا ہماری وسعتیں بڑھائے اور ہم جو آنحضرت ﷺ کے احترام کی خاطر جس قربانی کا عہد کر چکے ہیں ہیں اس عہد پر پورا رہنے کی توفیق بخشے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری توفیق کو بڑھاتا رہے گا اور اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے گا کہ ان غریبوں، معصوم بچوں، ان یتیموں ، بیواؤں کی خبر گیری کریں اور اپنے آقا محمد مصطفی ﷺ کے نام پر بھی ان کی خبر گیری کریں جو دنیا میں سب سے بڑھ کر یتیموں کی خبر گیری کرنے والا تھا، جو کائنات میں سب سے بڑھ کر یتیموں کا والی تھا۔جن کا کوئی دیکھنے والا نہیں تھا ان کا ہمارا آقا محمد مصطفی ام دیکھنے والا تھا۔اس لئے آج آپ کی غیرت اور آپ کی محبت اور آپ کے عشق کا تقاضا ہے کہ وہ جنہوں نے آپ کی راہ میں جانیں دی ہیں اُن کے بھی دیکھنے والے ہوں اور وہی ان کے دیکھنے والے ہوں گے جو آنحضرت ﷺ سے دائمی ، از لی ، اٹوٹ محبت رکھتے ہیں۔کوئی دنیا کی طاقت اس محبت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔