خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 134 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 134

خطبات طاہر جلد ۸ 134 خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء نہیں آتی کہ جب حضرت عیسی" کے خلاف ایک فلم بنائی گئی تھی تو تم جانتے ہو کہ مسلمان تمہارے شانہ بشانہ اس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور آج محمد رسول اللہ ﷺ پر اور دیگر بزرگوں پر حملے ہو رہے ہیں اور تم تماشے دیکھ رہے ہو اور مزے اُٹھا رہے ہو۔پس وہ کارڈینل ایسا ہے جسے خاص طور پر جماعت کی طرف سے کچھ شکریے اور تہنیت کا پیغام ملنا چاہئے اور ان سب لوگوں کے لئے سب سے اچھا شکریہ کا طریق یہ ہے کہ ان کے لئے دُعا کی جائے۔یہ شکر یہ ان تک نہیں پہنچے گا لیکن خدا تک پہنچے گا اور اللہ ہم سے اس شکریہ کے نتیجے میں راضی ہو گا اور ان سے بھی راضی ہوگا۔پس یہ ایک حصہ ہے اس میں مزید معلومات بعد میں حاصل کی جاسکتی ہیں اور ایک اصولی راہنمائی کے تابع جماعت کو چاہئے کہ وہ جائز اسلامی رد عمل دکھائے اور بڑی شان کے ساتھ بڑی غیرت کے ساتھ دکھائے۔