خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 101
خطبات طاہر جلد ۸ 101 خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۹ء واقفین نو کی تعلیمی صلاحیتوں اور اخلاقی کردار کو نمایاں کرنے کا کام بچپن سے شروع کیا جانا چاہئے ( خطبه جمعه فرموده ۷ ار فروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت النور ہالینڈ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: یہ خطبہ جمعہ جو آج میں احمد یہ مشن نور ہالینڈ میں دے رہا ہوں دراصل میرے گزشتہ خطبے کا ایک تتمہ ہے اور اس خطبے میں میں نسبتا آہستہ گفتگو کروں گا کیونکہ اس خطبے میں ساتھ ساتھ ڈچ زبان میں ترجمہ کیا جارہا ہے اور جہاں تک میرا گزشتہ تجربہ ہے یہاں ڈچ ترجمہ کرنے والے گو انگریزی سے تو بہت اچھا اور ساتھ ساتھ رواں ترجمہ کر لیتے ہیں مگر ڈچ زبان میں باوجود مہارت کے ساتھ ساتھ تیزی سے ترجمہ کرنے کی استطاعت ابھی ہمارے مبلغین میں نہیں ہے۔ یعنی اُردو سے براہ راست ترجمہ کرنے کی اس لئے فقرے بھی چھوٹے بولنے پڑیں گے تا کہ مضمون کا کوئی حصہ ضائع نہ ہو جائے۔ میں نے گزشتہ خطبے میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔ یعنی واقفین کی اس نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو اگلی صدی کے تحفہ کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہے۔ چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبہ میں ادا نہیں ہو سکا بعض پہلو رہ گئے اور بعض مزید وضاحت کے محتاج تھے اس لئے آج مختصرا میں اسی مضمون کو بیان کروں گا۔ واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری