خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 868
خطبات طاہر جلدے 868 خطبه جمعه ۲۳ دسمبر ۱۹۸۸ء اس کو تماشا بنانا چاہتے تھے ہمیں بتائے بغیر دراصل یہ ثابت کرنا چاہتے تھے دوسروں پر کہ یہ پھر بھی بھاگ گئے ہم نے یہاں تک رعایت کی اور پھر بھی یہ انہوں نے تسلیم نہیں کیا۔ اس لئے ہم اس کو اسی طرح تسلیم کرتے ہیں اور اس مشارکت زمانی کے ساتھ اب وقت مقرر کر لو اور ہم بھی آتے ہیں میدان میں تم بھی میدان میں نکلو۔ اب ان کے لئے بھاگنے کی راہ کوئی نہیں تھی کیونکہ وہ جو شرائط پیش کر چکے تھے ہم مان گئے لیکن آخری وقت میں ایک چالا کی انہوں نے کر لی ہے۔ جنگ اخبار میں جو خبر شائع ہوئی ہے اگر وہ درست ہے تو اس کی رو سے انہوں نے آخری چالا کی بچنے کے لئے یہ کی ہے کہ ہم چونکہ ہیں ہی سچے اس لئے ہم اپنے اوپر لعنت نہیں ڈالیں گے بلکہ صرف احمد یوں پر لعنت ڈالیں گے یعنی قادیانیوں کے خلاف لعنتیں ڈالیں گے کہ اللہ ان کو ساری دنیا میں برباد کر دے، ذلیل و رسوا کر دے، کچھ نہ ان کا چھوڑ ، ان کے گھر بار کو آگئیں لگا دے وغیرہ وغیرہ یعنی کو سنے کوسیں گے لیکن قرآن کی زبان میں تَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ (آل عمران : ۲۲ نہیں کہیں گے چونکہ ہم تو ہیں ہی سچے ۔ عجیب بات ہے کہ اگر سچے ہیں تو کاذبین کی لعنت کس طرح تم پر پڑ جائے گی۔ تمہیں یہ یقین کیوں نہیں ہے کہ جب ہم کہیں گے کہ نَّعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ تو خدا تمہیں معاف کر دے گا کیونکہ تم جھوٹے نہیں ہو۔ دل بتا رہے ہیں کہ جھوٹے ہیں اور اس لئے اس سے فرار کی یہ راہ اختیار کی ہے کہ ہم تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنے اوپر لعنت ہی نہیں ڈالی تھی کہ اے خدا! یہ کیا بات ہے۔ ہم نے تو قادیانیوں پر لعنت ڈالی تھی ان پر لعنت ڈال ہم پر نہ ڈالنا ہمیں جھوٹ کی اجازت ہے۔ اصلى صلى دوسرا ایک عجیب تمسخر ہے مباہلے سے بلکہ ظلم ہے اور آنحضرت ﷺ کی شدید ہنگ ہے اور خدا کی شدید گستاخی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو فرمایا کہ اپنے مقابل جھوٹوں کے پاس جاؤ اور ان کو یہ کہو کہ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ میں بھی کہتا ہوں تم بھی کہوتا کہ جو شخص جھوٹا ہے خدا اس پر لعنت ڈالے۔ کیا نعوذ باللہ من ذالک حضور اکرم ﷺ کو اپنی صداقت کا یقین نہیں تھا ؟ اس یقین کے باوجود کہ اب خدا کو علم نہیں تھا کہ کائنات میں سب سے بڑا سچا محمد مصطفی الا اللہ ہیں۔ تو پھر آپ کو کیوں کہا کہ اس لعنت کی طرف دعوت دو کے نعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَذِبِينَ جو بھی فریق جھوٹا ہے خدا کی لعنت اس پر پڑے۔ تو ایسے جاہل ہیں اپنی نجات کے لئے اگر ان کو خدا اور رسول پر بھی حملے کرنے پڑیں تو اپنی