خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 865
خطبات طاہر جلدے 865 خطبه جمعه ۲۳ / دسمبر ۱۹۸۸ء خدا نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اس کو میں گمراہوں میں شمار کروں۔خَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ اور اس کی قوت سماعت پر اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے۔وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً “ اور اس کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے ان پر پردہ ڈال دیا ہے فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ پھر کون اور ہے جو خدا کے اس فیصلے کے بعد اس کو ہدایت دے سکے۔جس کو خدا نے گمراہ قرار دے دیا پھر اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہے دنیا میں اَفَلَا تَذَكَّرُونَ (الجائیه ۲۴) کیا تم نصیحت نہیں پکڑو گے۔کیوں تم نہیں دیکھتے کیوں نہیں سمجھتے ان باتوں کو۔پس قناعت کا فقدان آپ کو لازماً شرک کی طرف لے کے جائے گا اور ہمیشہ غربت کی طرف لے کر جائے گا۔اس لئے یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ سے دوڑ کر کسی اور طرف آپ کے لئے نجات ممکن ہے یہ خیال بالکل باطل اور بے حقیقت اور بے معنی خیال ہے۔یہ مضمون میں چونکہ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ (الذاریات:۵۱) کی آیت کے تابع بیان کر رہا ہوں اس لئے اب آخر پر اس کے ساتھ آپ کو جوڑ کے دکھاتا ہوں۔فَفِرُّوا إِلَى الله کا یہ مضمون ہمیں سمجھ آیا کہ دراصل خدا کے سوا کسی طرف دوڑا جاہی نہیں سکتا۔اللہ ہی کی طرف ہے دوڑ اور کوئی دوڑ نہیں ہے اور خدا کے سوا جہاں تم پناہ گاہ سمجھتے ہوئے اس طرف دوڑو گے وہ تمہیں کہیں پناہ نہیں دے سکے گی۔شیطان کے سارے وعدے جھوٹے ہیں۔جتنی تمہاری تمناؤں کو انگیخت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہاں میری طرف آؤ میں تمہیں پوری کر کے دکھاؤں گا۔وہ سمندر کے پانی کی طرح کچھ پانی تو دے سکتا ہے جو پیاس بجھانے کے لئے مزید آگ لگا دے اور معدے کے ساتھ سینہ بھی بھڑک اٹھے لیکن وہ نہ معدے کو مطمئن کر سکتا ہے نہ سینے کو تسکین بخش سکتا ہے۔اس لئے فَفِرُّوا اِلَى اللهِ کا مضمون یہ ہے کہ خدا کی طرف دوڑ و کیونکہ اس کے سوا دوڑنے کی راہ ہی کوئی نہیں ہے اور اگر تم خدا کے سوا کسی طرف دوڑنے کی کوشش کرو گے تو دوسری آیت ہمیں بتاتی ہے فَأَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ ( البقره :۱۱۲) تم ہرگز نہیں دوڑ سکو گے جدھر بھی دوڑو گے خدا کی تقدیر تمہارے رستے روکے ہوئے کھڑی ہوگی اور تمہیں کہے گی ہم تمہیں خدا سے نہیں دوڑنے دیں گے۔کسی قیمت پر تم اپنے آپ کو خدا کی تقدیر سے پھر بچا نہیں سکو گے۔فَثَمَّ وَجْهُ الله کا ایک مطلب یہ ہے کہ تم اگر محبت سے خدا کی طرف دوڑو گے تو جدھر منہ اٹھاؤ گے، جدھر دیکھو گے وہاں تمہیں خدا ہی خدا دکھائی دے گا، تمہاری شش جہات میں خدا آجائے گا، ہر طرف تم خدا کو پاؤ گے، ہر رستہ جو اختیار کرو گے وہ خدا کی طرف لے کر جائے گا اور