خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 854
خطبات طاہر جلد ۶ 854 خطبه جمعه ۱۶ار دسمبر ۱۹۸۸ء جھوٹ ان میں سے ایک ہے۔تمام گناہوں سے بڑھ کر مہلک ہے۔اس سے زیادہ خوفناک اور ذلیل ورسوا کرنے والا کوئی گناہ نہیں ہے۔شرک کا دوسرا نام جھوٹ ہے۔تمام بدیوں ، تمام گناہوں کی ماں ہے اور سب سے کم اس کی ہلاکت خیزی کا احساس انسان کو ہے۔تو حق کی پناہ میں کیسے آئیں گے اگر جھوٹ کا خوف دل میں پیدا نہ ہوا اور سچائی کے لئے دعا مانگتے ہوئے آپ کے دل میں کیسے ہیجان پیدا ہوگا، کیسے آہ و بکا کی طرف طبیعت مائل ہوگی، کیسے دل مضطر بنے گا اگر آپ کو پتا ہی نہیں کہ جھوٹ کیا کیا کچھ کر سکتا ہے اور کیا کچھ کرتا ہے انسانوں کے ساتھ۔تو پھر دوسرا پہلو ہے دعا کا اس کے لئے بھی گناہوں کی ہلاکت کی پہچان، اس پر غور کرنا ضروری ہے۔گردو پیش پر نگاہ کریں، قوموں کی تاریخ پر نظر ڈالیں، نیکی اور بدی کی جنگ جو ہمیشہ سے ہوتی چلی آرہی ہے اس کا تجزیہ کریں اور جھوٹ بولتے وقت دل سے جو آواز اٹھی ہے اس کو غور سے دیکھیں آپ کو ہمیشہ معلوم ہوگا کہ جھوٹ بولتے وقت دو آوازیں تھیں۔بعض دفعہ انسان آہستہ آہستہ دوسری آواز سننے سے محروم ہو جایا کرتا ہے لیکن میں امید رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ احمدیوں میں سے بھاری اکثریت اس مقام تک نہیں پہنچی ہو گی۔لیکن جھوٹ بولنے کے وقت ہمیشہ دو آوازیں اٹھتی ہیں۔ایک آواز تو حید کی ہوتی ہے اور ایک شرک کی ہوتی ہے۔توحید کی آواز یہ بتاتی ہے کہ اگر تم نے جھوٹ نہ بولا تو یہ خطرہ موجود ہے ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں لیکن یہ خطرہ تم نے کمایا ہے۔تمہاری کسی برائی کی وجہ سے کسی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔اس لئے اگر تم اس خطرے سے بچنا چاہتے ہو تو اب ایک ہی رستہ ہے خدا کی خاطر سچ بولو اور حق کی پناہ میں آجاؤ اور آئندہ پھر اس خطرے سے احتیاط کرو۔ایک یہ آواز ہے جو اس تفصیل سے بہت سے دلوں میں نہیں اٹھتی ہوگی لیکن ہر دل میں اس رنگ میں اس کا ایک نقش ضرور جمتا ہے۔اگر انسان غور کرے اور اپنے دل کا تجزیہ کرے تو اس آواز کے اندر جو جو باتیں میں نے بیان کی ہیں ان سب باتوں کو سمجھ سکتا ہے۔دوسری آواز یہ اٹھتی ہے کہ جو کچھ ہونا ہے ہو چکا ہے اب تم نہیں بچ سکو گے جب تک جھوٹ نہیں بولے گے حق تمہیں نہیں بچا سکتا، توحید تمہیں نہیں بچا سکتی ، خدا کی باتیں پڑھنے کے لئے ، سننے کے لئے ٹھیک ہیں لیکن آج واقعہ اگر تم خدا کی آواز پر لبیک کہو گے اور خدا کی خاطر اقرار کر لو گے سچائی کا تو تم مارے گئے اور تم ہلاک ہو گئے۔تو سیح کے مقابل پر جھوٹ بالکل اسی طرح ہے جس طرح تو حید کے مقابل پر شرک ہے اور اس