خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 838
خطبات طاہر جلدے 838 خطبه جمعه ۹ / دسمبر ۱۹۸۸ء سے نوٹس پر لاکھوں کروڑوں اربوں کی تعداد میں خاص قسم کے سپاہی ، خاص قسم کے ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ایک معین دشمن کے مقابلے کے لئے تیار ہو سکتے ہیں ایساز بر دست انتظام ہے لیکن اس کے لئے شرط ہے فَأَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقُوتها فجور کا پتا ہونا چاہئے۔بعض بیماریوں میں جب یہ نظام متاثر ہو جاتا ہے کہ فجور کا علم نہیں رہتا تو پھر انسانی جسم کسی قسم کا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور ایسی بھی بعض بیماریاں ہوتی ہیں جو اس الہام کے مقام پر جہاں وہ الہام نازل ہوا ہے جور کا اس حصے پر حملہ کر کے اس کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔پس اسی طرح انسانی تجارب نے اس کے روحانی معاملات میں بھی جس شخص کو ہم پکا گناہگار کہتے ہیں، جس کو قرآن کریم کی اصطلاح میں کہا جاتا ہے کہ اَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ (البقرہ:۸۲) اس کی برائیوں نے اس کا گھیرا ڈال لیا ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔ان لوگوں کے دماغ میں یہ رخنہ پڑ جاتا ہے کہ وہ آغاز کا معلوم ہی نہیں کر سکتے کہ کب حملہ ہوا، کیسے ہوا ہے، کتنے حملہ آور ہیں اور ان کا دفاع کیسے کیا جائے گا۔پس آپ کو بحیثیت ایک باشعور مسلمان کے آپ کو ان قوتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہئے ورنہ آنکھیں بند کر کے بعض جرائم کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ ضمیر کی آواز مر جائے ، بولتے بولتے تھک جائے ، اس کا گلا بیٹھ جائے وہ آپ کو متنبہ کرتی ہے اور آپ اس کی طرف متوجہ نہ ہوں تو پھر لازماً آپ کا وہ گناہ اس مقام تک آپ کو پہنچا دے گا جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہاں اس کے سوا جس کی برائیوں نے اس کا گھیرا ڈال لیا ہو باقی سب برائیاں جو ہیں وہ معاف کی جاسکتی ہیں، وہ زائل ہوسکتی ہیں اور وہاں پہنچ کر انسانی دماغ پھر جاتا ہے پھر اس کو پتا ہی نہیں لگتا مجھ سے ہو کیا رہا ہے۔تو اپنا فجور کا شعور بیدار کریں اور اس کے نتیجے میں آپ اپنے اندرونی طور پر ایک ایسا سفر شروع کر دیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔شروع شروع میں آپ دیکھیں گے یہ موٹے موٹے بعض گناہ دماغ میں آرہے ہیں۔اس کے بعد جب آپ اور سفر کریں گے تو بار یک در بار یک گناہوں کی طرف توجہ پیدا ہونی شروع ہو گی۔پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ کی نیتوں بیچاریوں کا کوئی حال نہیں تھا جن کو آپ اچھا سمجھ رہے تھے اس میں تو سور خنے تھے۔بدی تو در کنار ہر فیصلہ جو آپ نیکی کے نام پر کر رہے تھے اس میں بھی بعض کیڑے پڑے ہوئے تھے۔اتنے خوفناک مناظر آپ کو نظر