خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 835
خطبات طاہر جلدے 835 خطبه جمعه ۹ر دسمبر ۱۹۸۸ء کی ان چیزوں پر تو بے اختیار پکار اٹھتے ہیں : رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( آل عمران : ۱۹۲) پس اس بات پر آپ غور کریں کہ اگر جانور بچے نہ ہوتے اور جانوروں کا رخ تقویٰ کی بجائے فجور کی طرف ہوتا تو تمام Evolution کے رستے بند ہو جاتے۔اس وقت سے پھر ارتقاء کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا تھا بلکہ لازماً ترقی معکوس شروع ہو جاتی۔جیسا کہ سورۃ التین کا میں نے حوالہ دیا ہے اس میں اس ترقی معکوس کا ذکر فرمایا گیا ہے کہ انسان کو ہم نے بڑی بلند منازل کو حاصل کرنے کے لئے ، ان پر قدم رکھنے کے لئے پیدا کیا تھا لیکن اس نے الٹی راہ شروع کر دی اور أَسْفَل سفلین (اتین :1) تک جا پہنچا۔تو دراصل تقوی اور سچائی کے ملنے سے آپ کو ترقی کا ہر سفر شروع ہوتا ہوا اور بالآخر اپنے منتہی تک پہنچتا ہوا دکھائی دے گا اور اس کو آپ سائنسی نقطہ نگاہ سے مشاہدہ کریں، بار بار مشاہدہ کریں آپ اس میں کوئی استثناء نہیں دیکھیں گے، کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔اربوں سال تک خدا نے زندگی کو تقوی سکھایا اور سچائی سکھائی اور ان کے باہم ایک دوسرے سے ملنے سے عقل اور شعور نے ترقی کی اور ان کے ملنے سے زندگی ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہی اور جب یہاں کوئی کمزوری پیدا ہوئی اسی وقت اس زندگی کے حصے نے تنزل اختیار کرنا شروع کر دیا۔وہ کمزوری بالا رادہ اس نے نہیں دکھائی حالات کی مجبوری سے بعض کمزوریاں پیدا ہوئی ہیں لیکن نتیجہ وہی نکلا کہ ترقی وہاں رک گئی۔انسان ہوتے ہوئے آپ کیسے ترقی کر سکیں گے اگر اس اربوں سال کی کمائی کو اپنے ہاتھ سے پھینک دیں گے اور سچائی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور اس تقویٰ سے منہ موڑ لیں گے جو آپ کی فطرت میں خدا تعالیٰ نے نقش فرمایا ہوا ہے۔باقی سب قصے ہیں، جھوٹ ہیں، باتیں ہیں ، ارادے ہیں ہم نے دنیا کی تقدیر بدلنی ہے۔جو اپنی تقدیر نہیں بدل سکتا وہ دنیا کی کیسے تقدیر بدل سکتا ہے۔اس لئے حقائق کی دنیا میں اتریں خوابوں کی دنیا میں نہ رہیں بہت بڑے بڑے کام جماعت احمد یہ نے کرنے ہیں اور بفضلہ تعالیٰ جماعت احمد یہ اس کے لئے پیدا کی گئی ہے اور خدا تعالیٰ آپ کو نہیں چھوڑے گا جب تک ان کاموں کے اہل نہیں بنا دیتا کیونکہ اس نے اپنے انبیاء سے وعدے کر رکھے ہیں کہ آخرین میں وہ جماعت پیدا ہوگی جو دین محمد مصطفی ﷺ کو تمام ادیان پر غالب کر دے گی۔ہماری خاطر نہ سہی ان پیارے مونہوں کی خاطر جن سے خدا نے یہ وعدے کئے ہیں وہ ضرور جماعت کو منزل تک پہنچائے گالیکن اس منزل