خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 796
خطبات طاہر جلدے 796 خطبه جمعه ۲۵ /نومبر ۱۹۸۸ء میدان سر ہوئے اور چند سر ہورہے ہیں اور آئندہ بھی ایسے میدان سامنے آنے والے ہیں اور یہ ناممکن ہے کہ ایک الہی جماعت اپنے تقویٰ کی حالت میں سفر کر رہی ہو اور ابتلاؤں کے میدان سے اس کا گزر نہ ہو۔اس لئے جب تک جماعت کا تقویٰ زندہ ہے اور خدا کی تقدیر ہمیں تزکیہ کی راہوں پر آگے بڑھانا چاہتی ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ابتلا کے میدان سر کرنے کے بعد پھر اور بھی ابتلا کے میدان سامنے آنے والے ہیں۔ایک ملک میں بعض مہمات آپ سر کریں گے تو بعض دوسرے ملکوں میں ویسی ہی مہمات سامنے آکھڑی ہوں گی۔اس لئے جماعت احمدیہ کو کثرت سے ابھی ایسے قربانی کرنے والے طبقات کی ضرورت ہے جو تاریخی لحاظ سے ثابت ہے کہ ہمیشہ قربانی میں آگے آگے رہے ہیں اور عواقب سے بے خبر ہو کر انہوں نے اپنا سب کچھ اس راہ میں جھونک دیا ہے جس کو وہ سچ سمجھتے ہیں۔تو جماعت کو تعداد کے لحاظ سے بھی بہت ضرورت ہے۔اس لئے اس مباہلے کے نشان کو محض اس حد تک محدود نہ رکھیں کہ آپ کے دکھے ہوئے جلے کئے دل مطمئن ہو جائیں اور خدا کے ایسے نشان ظاہر ہوں کے آپ کو تسکین ملے بلکہ اس مضمون کو آگے بڑھائیں اور اپنی تو قعات کو بلند تر کریں اور اللہ تعالیٰ سے یہ التجا کریں کہ ہمارے دلوں کا سچا اطمینان تو تیری سچائی کے پھیلنے میں ہے اور تیرے نور کے کل عالم میں عام ہو جانے میں ہے۔اس لئے احمدیت کی صداقت کی جو صبح تو روشن فرمانے لگا ہے اور فرمارہا ہے اس کے افق کو محدود نہ رکھ، اس کی روشنی صرف ہمارے دل پر نہ پڑے بلکہ کل عالم کے دلوں پر پڑے،صرف ہم ہی اپنی غفلتوں سے بیدار نہ ہوں بلکہ کل عالم میں ایک صبح کا سمندر پیدا ہو جائے اور کثرت سے لوگ بیدار ہوں اور اس روشنی کو دیکھیں اور اس دن سے فائدہ اٹھائیں۔اس لئے جو بقیہ دن ہیں خصوصیت سے یہ دعائیں کریں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کثرت سے آسمان سے فضل کی بارشیں نازل ہوں گی کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔دوسرا حصہ ہے ان علماء کے متعلق کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہئے وہاں اس علاقے میں جہاں یہ اس قسم کے اعلان کرتے ہیں۔اس کے متعلق میں نے کچھ چھوٹے چھوٹے مضامین اشتہارات کی شکل میں تجویز کئے ہیں جو جماعتوں کو بھجوائے جارہے ہیں کہ عوام الناس کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے فوری طور پر اس قسم کے مضامین شائع کر دینے چاہئیں اور بتادینا چاہئے کہ مباہلے کی