خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 75
خطبات طاہر جلدے 75 خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۸۸ء اہل افریقہ اقتصادی ترقی کیلئے غیر ملکی اشیاء پر انحصار کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔احمد کی صنعت کاروں اور ماہرین علوم کو وقف کی تحریک خطبه جمعه فرموده ۵ فروری ۱۹۸۸ء آبی جان ، آئیوری کوسٹ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: سب سے پہلے تو آج میں اس ملک کے جملہ باشندوں ،ان کی حکومت اور تمام احمدی احباب اور خواتین اور بچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہر لحاظ سے میرے دورہ کو کامیاب اور مفید مطلب بنانے کی کوشش کی۔سورۃ فاتحہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اُس میں ہر مومن کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کا سلیقہ سکھایا گیا ہے اور اس کے بعد مومن پر فرض ہے کہ وہ خدا کے بندوں کا بھی شکر گزار بنے۔جماعت احمدیہ کی تعداد اس ملک میں بہت زیادہ نہیں لیکن اس کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ وسیع اور کشادہ مسجد اس وقت بھری ہوئی ہے۔تاہم یہ تعداد ایسی نہیں کہ حکومت آپ کے آنے والے مہمان کے ساتھ خاص محبت کا سلوک کرتی لیکن اس کے باوجود آپ کے ملک کے نہایت ہی شریف اور نیک نفس پر یذیڈنٹ نے مجھے ملاقات کا موقع عنایت فرمایا۔آپ کے صدر سے مل کر مجھے خصوصیت کے ساتھ اس بنا پر خوشی ہوئی کہ وہ ایک نیک نفس اور خدا ترس انسان معلوم ہوتے