خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 777
خطبات طاہر جلدے 777 خطبه جمعه ۱۸/ نومبر ۱۹۸۸ء عذاب نازل ہوا اور ایک پہلو سے بے انتہا مبارک دن تھا جو تاریخ میں کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا کیونکہ اس دن خدا نے ایک مظلوم قوم کو ایک ظالم کے پنجہ سے نجات بخشی تھی۔اس پہلو سے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی روشنی میں اور بعد میں رونما ہونے والے واقعات کی روشنی میں ہم بدھ کے دن پر غور کرتے ہیں تو یقیناً اس میں جہاں بعض نحوستیں ہیں وہاں جماعت احمدیہ کے لئے بہت سی برکتیں بھی ہیں لیکن ان برکتوں کے دور کے بعد ابتلاؤں کے دور بھی ہوا کرتے ہیں اور ان برکتوں کو حاصل کرنے کا اہل بنانا ان لوگوں کا کام ہے جن کی خاطر وہ برکتیں مقدر کی جاتی ہیں۔اس دن کے بعد جس دن حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کو اور آپ کی قوم کو نجات عطا ہوئی اور بھی بہت سی باتیں ہوئیں۔خدا کے بہت سے وعدے تھے ان کے حق میں لیکن بدقسمتی سے قوم کی بداعمالی کی وجہ سے وہ وعدے مل گئے۔اس سے معلوم ہوا کہ برکتیں بھی جو مقدر ہوتی ہیں اگر ان کا اہل انسان اپنے آپ کو ثابت نہ کرے تو وہ برکتیں بھی مل سکتی ہیں۔اگر چہ خدا کے وعدے بالآخر ضرور پورے ہوتے ہیں لیکن بعض دفعہ تاخیر کے ساتھ پورے ہوتے ہیں۔اس لئے جن خدا کے بندوں کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے۔نشان دکھائے جاتے ہیں ان بندوں پر بھی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں انہیں بہر حال ادا کرنا ہوگا۔ان امور کے پیش نظر میں جماعت کو ان دنوں میں خصوصیت سے دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ہم ایک خاص سال کے عرصہ سے گزر رہے ہیں جو ابتہال کا سال ہے، جو دعاؤں کا سال ہے، جو روحانی مقابلوں کا سال ہے اور یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی۔بہت سے دشمن ایسے ہیں جنہوں نے ہار تسلیم نہیں کی۔جو خدا کی تقدیر کو ظاہر ہوتے دیکھتے ہوئے بھی پھر بھی اس سے ٹکرانے کا عزم لئے ہوئے ہیں۔وہ خدا کی تقدیر کا رخ تبدیل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔بہت سی سازشیں ہو رہیں ہیں ، بہت سے بدارا دے منصوبوں کی شکل میں ڈھالے جارہے ہیں اور بہت سے خطرات ہیں جو ابھی جماعت کو درپیش ہیں۔اس لئے ان ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔تربیت کے مضمون سے متعلق جو میں نے خطبات کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ اسی امر کے پیش نظر کیا تھا لیکن جہاں تک دن کے مبارک ہونے کا تعلق ہے۔بدھ کا دن یقیناً جماعت کے لئے مبارک ہے لیکن اس کی برکتوں کے حصول کے لئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنی باقی ہیں۔اس لئے