خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 73
خطبات طاہر جلدے 73 خطبہ جمعہ ۲۹/جنوری ۱۹۸۸ء پر قربانی کی ہے۔اگر چہ یہ ان لوگوں کے نام لینے کا موقع نہیں ہے لیکن ان لوگوں کے نام میرے دل پر اور میرے قافلہ والوں کے دل پر نقش ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم ان کو اپنی دعاؤں میں محبت اور خلوص کے ساتھ یادرکھیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ پر فضل فرمائے۔آمین۔انشاء اللہ ہم آپ کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں گے اور میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اور خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو یا درکھنا نہ بھولیں جو کہ اپنے ایمان کی خاطر ، شرف انسانی کی حرمت کی خاطر اور اپنے اللہ اور رسول اکرم کی خاطر ایک لمبے عرصہ سے تکالیف سے گزر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ وہاں ان کے حالات بہتر کرے اور شعور انسانی ، قدر انسانی اور شرف انسانی کی آزادی عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ وہاں ایسی انقلابی تبدیلیاں پیدا فرمائے کہ بجائے اس کے کہ ملک اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اقدار کا دشمن ہو جائے وہ اسلام اور انسانیت کا خدمت گار بن جائے۔اللہ ان پر بھی فضل فرمائے اور آپ پر بھی فضل فرمائے۔اس کے ساتھ میں آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔