خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 72 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 72

خطبات طاہر جلدے 72 خطبہ جمعہ ۲۹/جنوری ۱۹۸۸ء صرف قرآن کریم کے معانی سکھائیں گی بلکہ ان کے ذریعہ قرآن کریم کی تلاوت بغیر غلطی کے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔پس اللہ کے فضل سے سال کے اختتام تک آپ کو اسلامی معاملات اور قوانین کے بارہ میں کافی حد تک معلوم ہو چکا ہوگا کہ کس طرح بہتر انداز میں آپ خود کو اسلامی طرز حیات میں ڈھال سکتے ہیں۔آخر پر میں سیرالیون کی انتظامیہ کیلئے اور تمام احمدیوں کیلئے اس اظہار محبت پر جو آپ نے کیا، گہرے جذبات شکر کا اظہار کرنا چاہتا ہوں آپ کی مہمان نوازی پر، ان خدمات پر جو آپ نے میری اور میرے قافلہ والوں کی پورے دورہ سیرالیون کے دوران انجام دی ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کوششوں پر آپ کا انتہائی قدردان ہوں۔میں ہمہ وقت آپ کیلئے دعائیں کرتا رہا ہوں اور آپ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یا درکھوں گا۔میں ان تمام لوگوں سے آگاہ ہوں جو مختلف طریق سے خدمات بجالاتے رہے ہیں۔میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو بہت غریب ہیں اور وہ کسی قسم کے اخراجات نہیں کر سکتے لیکن انہوں نے وہ سب کچھ پیش کر دیا جو اللہ نے ان کو دے رکھا ہے۔وہ جماعت کی خاطر خدمت کر رہے ہیں اور اس دورہ کی ضرورتوں کے پیش نظر وہ اپنے قیمتی وقت کے ساتھ حاضر ہوتے رہے ہیں۔کچھ ایسے نوجوان لڑکے اور بوڑھے بھی ہیں جو کہ پورے دورہ میں ہمارے ساتھ رہے ہیں اور جہاں کہیں بھی ہم نے دورہ کیا ہے مقامی رضا کاران ہماری مدد کیلئے آگے آئے ہیں اور میں ان کے جذ بہ خلوص اور قربانی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔بعض ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے دن رات لگا تار کام کیا ہے۔بدقسمتی سے شروع میں عدم تو جنگی کی بنا پر انہیں کھانا تک بھی مہیا نہیں کیا گیا۔یہ بات ہمارے لئے قابل شرم ہے کہ جماعت احمد یہ جو اپنی مہمان نوازی کی روایت اور حسن انتظام کے لحاظ سے بہت اچھی شہرت کی حامل ہے، اس سے اس اہم شعبہ میں کو تا ہی نہیں ہونی چاہئے تھی۔لیکن جلد ہی اس غلطی کو درست کر دیا گیا اور پھر اللہ کے فضل سے ہر چیز فطرتی بہاؤ کے مطابق درستگی سے چلتی رہی۔تو میں ان تمام خدمات سے پوری طرح آگاہ ہوں۔میں ان لوگوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہوں جنہوں نے اپنی رقوم فراخدلی کے ساتھ خرچ کیں اور جو کچھ اللہ نے ان کو دیا ہے وہ انہوں نے ہمارے لئے مہیا کر دیا مثلاً موٹر کاریں۔اسی طرح بعض دیگر ضروریات کیلئے انہوں نے ذاتی طور