خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 757 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 757

خطبات طاہر جلدے 757 خطبہ جمعہ ا ا ر نومبر ۱۹۸۸ء رائے عامہ سے اصلاح کا کام لیں ، تنقیدی اڈے ختم کرنے کیلئے حکمت سے کام لیں اور اپنی اولاد کو بچائیں نیز واقفین زندگی کو نصائح ( خطبه جمعه فرموده ۱ ارنومبر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔تربیت کا مضمون ایک دائی مضمون ہے اور کسی خاص زمانے یا موسم سے اس کا تعلق نہیں لیکن بعض زمانے ایسے ضرور آتے ہیں جبکہ تربیت کے مضمون میں شدت پیدا ہو جاتی ہے اور وقت تقاضا کرتا ہے کہ تربیت کی طرف خصوصیت سے توجہ دی جائے۔جماعت آج کل جس دور سے گزر رہی ہے یہ ایک ایسا ہی دور ہے اور مختلف پہلوؤں سے وقت متقاضی ہے کہ ہم اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی طرف غیر معمولی توجہ دیں۔گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ صدی کا اختتام بھی یعنی احمدیت کی پہلی صدی کا اختتام بھی اسی طرف متوجہ کر رہا ہے کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے پہلے اپنی کمزوریوں کو دور کر لیں، اپنے گناہوں کے بارا تار پھینکیں اور ہلکے پھلکے قدموں کے ساتھ نیکی کی قو تیں حاصل کر کے تقویٰ کا زاد راہ لے کر اگلی صدی میں داخل ہوں۔دوسرے جو مباہلہ کا چیلنج ساری جماعت کی طرف سے میں نے مکفرین اور مکذبین کے اماموں کو دیا ہے وہ بھی اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے اعمال کی اصلاح کی