خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 71 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 71

خطبات طاہر جلدے 71 خطبہ جمعہ ۲۹/جنوری ۱۹۸۸ء ساتھ دیئے جائیں۔پس انشاء اللہ آپ اپنے ہم وطنوں کو تبلیغ کرنے کے قابل بنتے ہیں تو غربت آپ کی راہ میں کھڑی نہیں ہوگی۔تعلیم کے میدان میں اور دینی علم اور دینی عمل کی تربیت میں میں نے خاص طور پر مشاہدہ کیا ہے کہ مدد کی ضرورت ہے تا ہم اپنے بچوں کو نماز سکھانے کے قابل بنا سکیں یعنی عربی الفاظ ترجمہ کے ساتھ۔روز مرہ کے معاملات میں مسلم رویوں کا علم بھی ہو۔کیسے نماز پڑھنی ہے،اس سے پہلے کیا کرنا ہے۔نماز میں کیا نہیں کرنا اور نماز میں اور نماز کے بعد کیا کرنا ہے۔آپ اپنی روز مرہ زندگی کو کیسے نمونہ بنا سکتے ہیں، جب آپ سو کر اٹھتے ہیں تو آپ نے کیا دعا کرنی ہے۔جب آپ سونے کیلئے جاتے ہیں تو آپ نے کیا دعا مانگنی ہے وغیرہ وغیرہ۔روز مرہ کی زندگی میں اس ملک میں ان چھوٹی چھوٹی ہدایات کی بہت ضرورت ہے۔اسلامی فقہ کے اور بھی کئی پہلو ہیں جن کے بارہ میں سیرالیون اور افریقہ کے دوسرے ممالک کے احمدی آگاہ نہیں ہیں۔تو وہ غیر ارادی طور پر اسلامی اصولوں اور اسلامی شریعت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔محض لاعلمی میں کہ کیا شریعت ہے اور کیا شریعت نہیں ہے۔تو کوئی انہیں شعوری طور پر گناہ گار قرار نہیں دے سکتا۔لیکن گناہ گناہ ہی ہے خواہ یہ شعوری ہو یا غیر شعوری۔پس ہمیں آپ کو زیادہ سکھانے کی ضرورت ہے اور اس انداز اور نظام کے ساتھ کہ سیرالیون میں ہر احمدی طبقہ زندگی تک پہنچ جائے اور کسی قسم کا کوئی خلا یا محرومی باقی نہ رہ جائے۔عورتیں روز مرہ کے اخلاق و آداب کے بارہ میں سیکھیں، مرد بھی تربیت دیئے جائیں اور بچوں کی تربیت کا بھی سامان ہو اور میں پھر کہوں گا کہ ہمیں کیسٹس کے عظیم ذریعہ کو تربیت اور تعلیم کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔انشاء اللہ مرکز ان ہدایات کی روشنی میں اس قسم کی کیسٹس کی تیاری کیلئے کمیٹیاں بنائے گا۔آپ کو یہ بات سن کر خوشی ہوگی کہ قرآن کریم کا ترجمہ آپ کے ملک کی دو بڑی زبانوں مینڈے اور ٹمنی میں زیر کارروائی ہے اللہ کے فضل سے منتخب آیات قرآنی کا ترجمہ تو شائع ہو چکا ہے۔باقی قرآن کریم کا ترجمہ بڑی توجہ اور کوشش کے ساتھ ہورہا ہے۔اگر چہ ملک کا اکثر طبقہ لکھ اور پڑھ نہیں سکتا لیکن کیسٹس کی مدد سے ہم لوگوں کو اس ترجمہ کے ذریعہ ان کی اپنی زبان میں قرآن کریم پڑھانا شروع کر سکتے ہیں۔انشاء اللہ قرآن سکھانے کیلئے کیسٹس بھی تیار ہوجائیں گی۔یہ کیسٹس نہ