خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 741 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 741

خطبات طاہر جلدے 741 خطبه جمعه ۴ رنومبر ۱۹۸۸ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان۔دفتر اول کے کھاتوں کو زندہ رکھیں اور چندہ دہندگان میں اضافہ کریں۔اسیران کے لئے دعا کا خصوصی ایک دن ( خطبه جمعه فرموده ۴ نومبر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔آج نومبر کی چار تاریخ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہر سال تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز ہوا کرتا ہے۔اس نسبت سے یا تو اکتوبر کے آخری جمعہ میں یا نومبر کے پہلے جمعہ میں تحریک جدید کے آئندہ سال کا باقاعدہ رسمی طور پر آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔تحریک جدید کو قائم ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ۵۴ سال گزر چکے ہیں اور ۵۵ ویں سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔جو دفتر یعنی جو پہلے چندہ دہندگان تحریک جدید میں شامل ہوئے ان کی فہرست کا نام دفتر اول ہے اور آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے دفتر اول کے بہت سے چندہ دہندگان زندہ موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے چندے کو مسلسل آگے بڑھاتے چلے جارہے ہیں۔ایک تعدادان میں ایسی تھی جو فوت ہوگئی اور سال بہ سال طبعی بات ہے کہ اس دفتر میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن چونکہ میں نے تحریک کی تھی کہ جہاں تک ممکن ہو دفتر اول کے مجاہدین کا نام ہمیشہ زندہ رکھا جائے۔اس لئے ہر سال اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دفتر کی تعداد میں بھی ایک دفعہ گرنے کے باوجود اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔یعنی کل اصل تعداد میں تو اضافہ ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ دفتر تقریباً دس سال کے بعد ان معنوں میں بند کر دیا گیا تھا کہ اب اس دفتر