خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 698
خطبات طاہر جلدے 698 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۸ء یعنی اطلاع دیتے ہیں ان حصوں کو جو اس بات پر نگران ہیں کہ یہ بیماری اس نوعیت کی ہے کہ اس کا بائیکاٹ کر دیا جائے اور اس کے ارد گرد ایک خول چڑھا دیا جائے تاکہ اس کا صحت مند جسم سے تعلق ٹوٹ جائے۔چنانچہ جس کو ہم عام جماعتی اصطلاح میں مقاطعہ کہتے ہیں وہ جسمانی اصطلاح میں Sist کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔خول چڑھ جاتے ہیں بعض بیماریوں پر اور ان خولوں کے اندر اس کو بند کر دیا جاتا ہے تا کہ اس کا باقی جسم سے بائیکاٹ ہو جائے۔اس کے بعد اس کو وہاں رہنے دیا جاتا ہے تو پھر اس کے خلاف کوئی خطرہ نہیں۔ایک اور نظام جسم کا یہ ہے کہ بعض بیماریوں کے متعلق وہ ذرے یہ پیغام بھیجتے ہیں جو نگران ہیں کہ ان کی شکل ایسی ہے کہ یہ قید نہیں رہ سکتے انہوں نے ضرور فتور پھیلانا ہے۔اس لئے علاج یہ ہے کہ ان کو جسم سے باہر نکال کر پھینک دیا جائے۔چنانچہ اخراج از جماعت جس کو آپ کہتے ہیں وہ جسمانی لحاظ سے یہ شکل رکھتا ہے اور کوئی بھی ہم ایسا نظام نہیں رکھتے جس کی مثال خدا تعالیٰ کے نظام قدرت میں موجود نہ ہو۔اب جسم کو یعنی ہمارے جسم کو جب بھی کوئی چوٹ لگتی ہے یا کسی قسم کے جراثیم اس میں داخل ہو جاتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ وہ پہلے سرخی آتی ہے پھر سرخی کے بعد وہ ابھار ہوتا ہے ایک اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ پھوڑا بن رہا ہے پھر وہ پھوڑے میں اگر جسم صحتمند ہو کچھ تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔پہلے بہت تکلیف ہوتی ہے، کسک ہوتی ہے اس تکلیف کے بعد اس کے اردگرد سفیدی سی آنے لگتی جس کو ہم پیپ کہتے ہیں۔پھر وہ پک جاتا ہے پھر وہ پیپ جسم سے باہر نکلتی ہے اور آپ کو سکون آجاتا ہے۔بخار ختم ہو جاتا ہے۔یہ وہ نظام ہے جو جسم کی حفاظت کے لئے اندرونی طور پر کیا جا رہا ہے اور ہر زندہ وجود میں موجود ہے لیکن Conscious دماغ سے یعنی باشعور سوچ سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس پر نگران موجود ہیں وہ کس نظر سے دیکھ رہے ہیں ہم نہیں جانتے لیکن سائنسدان اس بات کو جان چکے ہیں اور اس کی خوب پڑتال کر چکے ہیں کہ دیکھنے والے یعنی باخبر رہنے والے ذرے ایسے موجود ہیں جن کا نہ کوئی دماغ ہے، نہ ان کے اندر کوئی نروس سسٹم ہے لیکن کچھ ایسا خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کے اندر پیغام چھپا ہوا موجود ہے جس کے ذریعے ان کو یہ طاقت ہے کہ وہ دیکھتے رہیں نگرانی کرتے رہیں اور پیغام بھیجتے رہیں اور بالکل بیج پیغام بھیجتے ہیں۔اس پر اگر آپ غور کریں تو ہمارے نظام جماعت کے لئے اس میں بہت سی نصیحتیں ہیں۔