خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 635
خطبات طاہر جلدے 635 خطبه جمعه ۶ ار ستمبر ۱۹۸۸ء سے بڑھ کر حفاظت کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں رفتہ رفتہ جماعت کے اندر بہت سی پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔یہ سب باتیں میں بطور نصیحت آپ کو کہتا ہوں اگر آپ کا استقبال سچا تھا جس کا اظہار آپ نے ائیر پورٹ پر کیا ، اگر واقعی آپ کے دل میں ویسا ہی جوش ہے جس طرح آپ نے نعروں میں اس کا اظہار کیا، اگر واقعی مجھ سے آپ کو ویسی ہی محبت ہے جیسی آپ کی آنکھوں میں میں نے دیکھی اور بہتے ہوئے آنسوؤں کی گرمی میرے دل نے محسوس کی تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کے آپ کو ان سب باتوں پر عمل کرنا پڑے گا اس کے بغیر آپ کے یہ سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوں گے۔سچی محبت وہ ہوتی ہے جو اثر پذیر ہو۔اگر سچی محبت ہے تو پھر جس سے محبت ہو اس کی باتوں کا اثر قبول کیا جاتا ہے۔اس کی نصیحتوں پر عمل کرنا چاہئے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ آپ ان سب باتوں کو اپنے ذہنوں میں ، اپنے دلوں میں محفوظ رکھیں گے اور جلد جلد اپنے اندر وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں گے جس کے نتیجے میں یہاں بھی اسی طرح نشو و نما شروع ہو جائے گی جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں نشو و نما شروع ہو چکی ہے۔صحت مند درخت پھولتا اور پھلتا ہے اور طرح طرح سے وہ شاخیں نکالتا ہے اور نئی ٹی کو نپلیں اس سے پھوٹتی ہیں جو آنکھوں کو طراوت دیتی ہیں۔اسی طرح روحانی جماعتوں کا حال ہے اگر ان کی صحت اچھی ہو جائے تو وہ ضرور پھولتی پھلتی ہیں۔وہ ایک حالت پر کھڑی رہ ہی نہیں سکتیں۔اس لئے ضرور صحت میں کچھ خرابیاں ہیں ان کی طرف آپ توجہ کریں۔آپ کو صحت نصیب ہو گئی تو بنیادی طور پر آپ کے اندر وہ صفات موجود ہیں جن کے نتیجے میں میں امید رکھتا ہوں کہ آپ بہت تیزی کے ساتھ انشاء اللہ ترقی کریں گے اور دنیائے اسلام اور دنیائے احمدیت کے لئے فخر کا موجب بنیں گے۔اللہ کرے آپ کو یہ سب کچھ کرنے کی توفیق ملے۔آمین۔