خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 607 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 607

خطبات طاہر جلدے 607 خطبه جمعه ۲ ستمبر ۱۹۸۸ء کتنالمبا عرصہ تک اس کے باوجود انسان اپنے ایمان پر قائم رہ سکتا ہے؟ چنانچہ نتیجہ یہ نکلا کہ رفتہ رفتہ بہت سے ایسے خاندان آئے اور نکل گئے۔اگر وہ سارے آج قائم ہوتے تو سینکڑوں کی بڑی مضبوط انگریزوں کی جماعت ہوتی بلکہ ہزاروں کی ہو سکتی تھی اگر ان کی اولادیں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قائم رہتیں۔اب چونکہ بار بار کی توجہ دلانے کے بعد وہاں حالات تبدیل ہوئے ہیں۔کچھ عادتیں درست کی گئی ہیں اس لئے اب خدا کے فضل سے انگریزوں پر مشتمل جماعتیں قائم ہونی شروع ہوگئی ہیں۔یہاں بھی اسی بیماری نے بہت مہلک اثرات ظاہر کئے ہیں۔چنانچہ وہ جماعتیں، کمیونٹیز جو نئی تھیں باوجود ایشیائی ہونے کے ، ان کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ان سے حسن سلوک نہیں کیا گیا، ان کی عادات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ان کے جذبات اور احساسات کو اگر آپ سمجھتے نہیں تو ان کا خیال کیسے رکھیں گے۔چنانچہ اپنی طرز کے اوپر ، اپنے ڈھب کے اوپر آپ چلتے رہے اور نئے آنے والوں کی خاطر اپنے اندر کوئی لوچ پیدا نہیں کیا۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے بعض دفعہ بڑے بڑے نتائج نکلتے ہیں۔کل کی بات ہے ایک نہایت ہی مخلص ہمارے دوست ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ عام طور پر جس Stock یعنی جس قومیت سے ہمارے پنجابی مہاجرین یہاں کے تعلق رکھتے ہیں ان سے ان کا تعلق نہیں ہے ، ان کی کلچر اور ہے، ان کے حالات مختلف ہیں ،انہوں نے مجھے بتایا کہ میں ملاقات کیلئے صف میں کھڑا تھا۔ایک منتظم نے مجھے بڑی سختی سے کہا کہ آپ اس صف کو چھوڑ دیں۔میں نے کہا کیوں؟ میں تو ملاقات کے لئے آیا ہوں۔انہوں نے میرے متعلق کہا کہ وہ کسی ننگے سر والے سے مصافحہ نہیں کرے گا۔حیرت کی بات ہے ایک آدمی بڑے اخلاص اور پیار محبت کے ساتھ محض اللہ تعلق کے اظہار میں میرے انتظار میں کھڑا ہے صف بنا کر اور آپ اسے دھکے دے رہے ہیں۔کوئی حیا نہیں، کوئی شرم نہیں، کوئی خدا کا خوف نہیں ہے کہ کیا حرکت کرتے ہیں۔میں نے اس سے پوچھا کہ تم مجھے یہ بتاؤ کہ جب میں آیا تھا میں نے کیا کیا تھا۔اس نے کہا آپ نے تو بڑی محبت سے میرے ساتھ مصافحہ کیا تھا۔میں نے کہا پھر آپ نے مجھ سے بیعت کا تعلق باندھا ہے ہرکس ونا کس سے تو بیعت کا تعلق نہیں باندھا۔آپ ان پر رحم کا سلوک کریں،ان سے حوصلہ کا معاملہ کریں۔یہ سوچیں کہ ان کی ایک کلچر ہے، ان کا ایک پس منظر ہے معاشرتی ، اس کے نتیجہ میں ان میں