خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 1

خطبات طاہر جلدے 1 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء جمعۃ المبارک کی اہمیت اور اس کی ادائیگی کیلئے خصوصاً مغربی ممالک میں اہتمام کرنے کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده یکم جنوری ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْلَهُوَ انْفَضُّوا إلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَابِما قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللهُ خَيْرُ الرَّزِقِينَ ( الجمعة : ۱۰-۱۲) اور پھر فرمایا:۔آج نئے سال کا پہلا دن ہے اور یہ پہلا دن جمعۃ المبارک سے شروع ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ میں غیر معمولی برکتیں رکھی ہیں اور اس دن کے لئے ہمیں سال بھر کا انتظار نہیں کروایا جا تا بلکہ ہر ہفتہ جمعہ نئی برکتیں لے کر آتا ہے اور مومن کو اپنے کھوئے ہوئے مقامات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدددیتا ہے اور نئی منازل کی طرف بڑھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور بعض لوگوں کا ہاتھ پکڑ کے ان کو نئی منازل کی طرف آگے