خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 526
خطبات طاہر جلدے 526 خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۸۸ء دیں تو سائیکل والا اپنا وقت لیتا ہے اور گڑے والا اپنا وقت لیتا ہے اور بھینس اپنا وقت لیتی ہے یا نہیں لیتی تو بعض ملکوں میں ہر قسم کی مخلوقات موجود ہوتی ہیں۔سائیکل ہیں ،گڈے ہیں بھینسیں ہیں ،گدھے ہیں اور اُن کے لحاظ سے ایک ڈرائیور کو ہر احتیاط کرنی پڑتی ہے ، ہر احتمال کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔تو یہ لکی رسمیں ہیں اس میں کسی کو تم نہیں کیا جاسکتالیکن ان رسموں کے خلاف جہادضروری ہے، ضروری ہے قوم کو بیدار کیا جائے جھنجھوڑا جائے۔اس لیے میں آپ کو اپنے اس فرض کو ادا کرنے کی خاطر سمجھا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص میں برکت دے۔مگر اپنی رسموں کو ، اپنے اخلاص کو میلا کرنے کی توفیق نہ بخشیں۔تیاری اُس طرح کریں جیسے مومن کی تیاری کا حق ہے اور خوب مستعد ہو جائیں۔وہ خرچ ضرور بچائیں جس کے ضائع ہونے کا خطرہ ہومگر وہ خرچ نہ بچائیں ، جس کے بچانے کے نتیجے میں مہمان کے لیے شکوہ پیدا ہونے کا موقع ہو۔ان دو انتہاؤں کے درمیان رہ کر آپ تیاری کریں اور اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں اور دعائیں کریں۔اس تیاری کے سلسلے میں مباہلے کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں یہ اُس تیاری کا ایک حصہ ہے۔میں نے بہت غور کیا ہے اور بہت اپنے دل کو ٹولا ہے۔اس مباہلے کا خیال ہرگز میرے نفس سے از خود نہیں پیدا ہوا بلکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے مجھے گھیر کر با قاعدہ ایسے رستے پر ڈال دیا جب اس خیال کے سوا اور خیال آنہیں سکتا تھا۔جہاں انسان مجبور ہو جاتا ہے ایک بات سوچنے پر کس طرح اُس نے مجھ سے درسوں کا سلسلہ شروع کروایا اور عین مباہلے والا درس اُس وقت پیش آیا جب کے رمضان کا آخری عشرہ تھا اور اُس وقت بڑے زور سے توجہ اس طرف مبذول فرمائی گئی۔اگر یہ نہ ہوا ہوتا تو میرے دماغ میں یہ کبھی بھی خیال نہیں آسکتا تھا، خیال آتا بھی تو میں سمجھتا میرے نفس کا خیال ہے۔اس لیے میں اتنا اہم فیصلہ نہیں کرتا۔لیکن اس میں جو سال کا انتخاب ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔اس سال کا پچھلی صدی کا آخری سال ہونا یہ معنی خیز بات ہے۔پھر جب اس سلسلے میں ، میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ تمثیل پڑھی دوبارہ ازالہ اوہام میں آپ نے پیش فرمائی ہے تو بعینہ ان حالات پر ، اس موسم پر ، اس وقت پر صادق آتی نظر آئی تو یہ ساری انگلیاں بتارہی ہیں جو اسی طرف اُٹھ رہی ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر تھی۔اس لیے انگلی صدی کی تیاری میں مباہلے کو بھی بہت بڑا کردار ادا کرنا ہے اور وہ آپ ابتہال کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔بہت سے