خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 524 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 524

خطبات طاہر جلدے 524 خطبہ جمعہ ۲۹ ؍ جولائی ۱۹۸۸ء بیٹھ جائیں اور یہ انتظار کریں کہ خدا کی رضا اُسی طرح ظاہر ہو تو پھر یہ دعوی کہ ہم تیری رضا پر راضی ہیں یہ جھوٹا بن جاتا ہے۔پھر تو دعوی یہ ہونا چاہئے کہ اے خدا! تو ہماری رضا پر راضی ہو جا، یہ التجا تو کی جا سکتی ہے مگر خدا پر زبر دستی کوئی نہیں ہو سکتی اس لیے التجا یہی کریں کہ اے خدا ! جو ہماری رضا ہے، جس طرح ہم دیکھنا چاہتے ہیں خوشیاں ہمیں ویسے دکھا دے اور اپنی رضا اُس میں رکھ دے۔لیکن تیاری کے لحاظ سے یہ تیاری رکھیں کہ ہم نہیں جانتے کہ تو کس طرح اپنا فیصلہ جاری فرمائے گا لیکن حدامکان تک ہم ہر طرح تیار رہنا چاہتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں جو را بطوا ( آل عمران:۲۰۱) کا حکم ہے اُس کا یہی مطلب ہے کہ سرحدوں پر گھوڑے رکھو، سرحدیں ہر طرف پھیلی ہوتی ہیں۔سرحدوں کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ کس طرف سے حملہ ہو گا اور کس طرف سے اچانک آزمائش آئے گی۔اس لیے مومن سرحدوں پر مستعد رہتا ہے، ہر امکان کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔تو اگر دشمن کے انتظار میں ایسی چوکسی ہے تو خدا کے رضا کے انتظار میں تو اس سے بھی بہت زیادہ چوکسی ہونی چاہئے۔اُس کی رضا کب کہاں سے آئے ہر وقت اُس کے لیے تیار رہیں۔ان منتظر رہنے والیوں کی طرح نہ بنیں جو آخری انتظار کی گھڑیوں میں غافل ہو گئی تھیں اور جب خدا کی طرف سے نمائندہ آیا تو وہ اُس استقبال سے محروم رہ گئیں جس کے لیے ساری رات جاگی تھیں۔اس لیے جماعت پاکستان کو خصوصیت کے ساتھ اُن حالات کے پیش نظر جو وہاں باقی ملکوں سے الگ جاری ہیں۔میں یہ کہوں گا کہ اپنے اپنے علاقوں میں صد سالہ جشن تشکر کے لیے تیار ہوں اور احتیاطاً یہ تیاری بھی رکھیں کہ ربوہ میں ہی جشن ہو گا۔ربوہ والے بھی تیار رہیں اور امکانا یہ تیاری رکھیں کہ ہوسکتا ہے صد سالہ جشن تشکر عالمی مرکز کے لحاظ سے ربوہ میں منایا جائے لیکن اس پہلو سے بھی تیار رہیں کہ ایسا نہیں ہوگا اور اُس صورت میں کیا کرنا چاہئے اور جماعت کو کن کن امکانات کے لیے تیار رہنا چاہئے اس پر تفصیلی غور ہونا پہلے سے ضروری ہے۔غور کا جہاں تک تعلق ہے مجھے یقین ہے کہ وہ ہو چکا ہوگا کیونکہ اس سلسلہ میں میں گزشتہ دو سال سے ہدایت دے رہا ہوں لیکن عمل والا پہلو یہ ہے کہ اُس کے لیے کچھ تیاریاں ہمیں کرنی ہیں اور اُن تیاریوں میں بھی دو قسم کے امکانات موجود ہیں۔