خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 497 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 497

خطبات طاہر جلدے 497 خطبہ جمعہ ۵ار جولائی ۱۹۸۸ء آداب سمجھتے ہیں ، وہ اجتماعی حاضری کے آداب سمجھتے ہیں ان کو پتا ہے کہ ”امر جامع کے وقت جب تم اکٹھے ہوتے ہو تو بغیر اجازت کے تمہیں جانے کا حق نہیں ہے۔اس لئے وہ ان اعلیٰ اسلامی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور آپ ان کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ تمہیں کیا پتا گھر سے تو ہم آرہے ہیں۔مرکز جماعت کا تو وہاں ہے ہم تو یہی کیا کرتے ہیں کہ جب زبان سمجھ نہ آئے تو دوڑ جاؤاٹھ کے اور کوئی پرواہ نہ کرو کہ اس سے کیا بد اثر پڑے گا لوگوں پر اور پھر آپ اس مقرر بیچارے کے حال کا اندازہ کریں۔اس مقرر کا نام لیا جارہا ہے وہ کوشش کرتا ہے کہ میں جلدی پہنچ جاؤں تا کہ کچھ تو لوگ بچ جائیں اور دیکھتا ہے کہ بھگدڑ مچ گئی ہے اٹھ کر لوگ دوڑ رہے ہیں۔نہایت ہی برا اس کے اوپر نفسیاتی اثر پڑتا ہے۔اس بچارے کی تقریر سے پہلے ہی اس کا منہ خشک ہو جاتا ہے۔اس لئے کچھ حوصلہ کریں، اخلاق دکھا ئیں۔نہیں زبان سمجھ آتی تو استغفار کریں ، ذکر الہی کریں ، وہ وقت دعاؤں میں گزاریں آپ کو اس کا ثواب ملے گا اور اجتماعیت کی وجہ سے جو طاقت پیدا ہوئی آپ اس لطف میں شریک ہو جائیں گے۔اجتماعیت میں ایک بڑی طاقت ہے اور بڑی برکت ہے اور دین کی خاطر جوا کٹھے لوگ بیٹھتے ہیں ان کے متعلق تو آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت ہی بشارات عطا فرمائی ہیں۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ اس پہلو سے آپ جو سن رہے ہیں ان کو جو غائب ہیں آگے یہ پیغام پہنچاتے رہیں گے اور اس بات کو اپنا اس دفعہ شعار بنالیں گے کہ عام نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو اس طرف متوجہ کریں کہ جلسے کے حقوق ہیں وہ آپ نے ادا کرنے ہیں۔اتنی محنت کر کے اتنی تکلیف اٹھا کے بہت دور سے آرہے ہیں اور جلسے کی اجتماعی برکتوں سے محروم ہو کر واپس چلے جائیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ جلسے کے اوقات میں خواہ کسی کو کچھ سمجھ آتی ہے یا نہیں آتی وہ صبر کا پیکر بن کر وہاں نظم و ضبط کا پیکر بن کر بیٹھا ر ہے گا اور اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کا امیدوار رہے گا۔ذکر الہی کی بات چلی ہے تو جلسے کے دوران بھی اور جلسے کے بعد بھی ان سب ایام میں خصوصیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا نام بلند کریں اور درود بھیجیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور اس سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور اندرونی طو پر جلا نصیب ہوگی۔ذکر الہی اگر نمازوں سے باہر کرنے کی عادت ہو تو نمازیں بھی معمور ہوتی چلی جاتی ہیں اور اگر باہر عادت نہ ہو تو خشکی نمازوں کے اندر بھی سرایت کرنے لگ جاتی